محنت اور روزگار کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن کی تقریب کی قیادت کی


بہترین صحت کو برقرار رکھنے کے لیے یوگا ہندوستان کی طرف سے دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے: محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر

محنت اور روزگار کی وزارت نے نئی دہلی میں یوگا کا عالمی دن منایا

Posted On: 21 JUN 2024 4:35PM by PIB Delhi

صحت اور بہبود کے ایک متحرک جشن میں، محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی میں یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کی۔ محنت و روزگار اور انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی  مرکزی وزیر مملکت   محترمہ شوبھا کرندلاجے اور محنت و روزگار کی وزارت  کی سکریٹری محترمہ سومیتا داؤرا کے ساتھ وزارت کے دیگر سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت کی وضاحت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کئی صدیوں سے یوگا پر عمل پیرا ہے اور یوگا ،بہترین صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان کی طرف سے دنیا کو ایک تحفہ ہے۔

یوگا کی وسیع پیمانے پر قبولیت پر، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر نے کہاکہ ’’یوگا پوری دنیا میں قبولیت حاصل کر رہا ہے اور تمام انسانوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے‘‘۔

سال2015 سے دنیا بھر میں، ہر سال 21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن  منایا جاتا ہے۔ یہ دن نہ صرف یوگا مناتا ہے بلکہ ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U:7687)



(Release ID: 2027638) Visitor Counter : 20