شہری ہوابازی کی وزارت

یوگ کے دسویں بین الاقوامی دن کے موقع پر، شہری ہوابازی کے  مرکزی وزیر نے راجیو گاندھی بھون، نئی دلی میں منعقدہ یوگ  پروگرام میں شرکت کی 


یوگ  کو عالمی سطح تک لے جانے میں  وزیر اعظم نریندر مودی کے رول کی تعریف کرتے ہوئے وزیر  موصوف نے کہا کہ یوگ  ایک ایسی متوازن سرگرمی ہے  ، جو ذہن اور جسم کو ہم آہنگ کرتی ہے، فکر کو عمل سے جوڑتی ہے، اور ذاتی کمال کو قائم کرتی ہے

Posted On: 21 JUN 2024 3:42PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو  رام موہن نائیڈو نے آج راجیو گاندھی بھون، نئی دلی میں یوگ کے دسویں  بین الاقوامی یوگ  دن کی تقریب میں شرکت کی ۔  اس تقریب میں شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب ووملن منگ ولنم، شہری ہوابازی کی سیکورٹی کے بیورو کے ڈائرکٹر جنرل جناب ذوالفقار حسن، ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب سنجیو کمار اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IPUZ.jpg

شرکا سے اپنے خطاب کے دوران، جناب  نائیڈو نے کہا، ‘‘یوگ  ایک متوازن سرگرمی ہے جو دماغ اور جسم کو ہم آہنگ کرتی ہے، سوچ کو عمل سے منسلک کرتی ہے، اور ذاتی کمال کو قائم کرتی ہے ۔  جسمانی، ذہنی اور روحانی پہلوؤں کو یکجا کر کے، یوگ  صحت اور تندرستی کے لیے ایک جامع راہ ہموار کرتا ہے اور ہماری تیز رفتار زندگی میں امن کا ایک انتہائی ضروری وسیلہ ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00234UI.jpg

 

مرکزی وزیر نے یوگ  کو بین الاقوامی یوگ  کے دن کے طور پر  منانے کی وزیر اعظم کی کوشش کی ستائش کی ۔  انہوں نے مزید کہا کہ یوگ  ہندوستانی ثقافت سے منسلک ایک ایسا قیمتی ورثہ ہے جس کی شہرت اب بیرونی ممالک تک پھیل چکی ہے ۔  یوگ  نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں کافی مقبول ہوچکا ہے ۔  بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل کے نتیجے میں،  یوگ کا بین الاقوامی دن 2015 سے ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے ۔  یہ نہایت  فخر کی بات ہے کہ آج ہم یہاں یوگ کا دسواں بین الاقوامی یوگ  دن منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔  

موجودہ دور میں ہم سب یوگ  کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں ۔  یوگ  کی اس اہمیت کو ظاہر کرتے ہوئے، ہر سال یوگ   کے دن کے لیے ایک خاص  موضوع  کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔  اس سال،  یوگ کے دسویں بین الاقوامی  دن  کا موضوع ‘‘خود کے  اور معاشرے کے لیے یوگ’’ ہے جو اس قدیم نظم و ضبط کی اہمیت کو پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے ۔  یوگ  صرف ذاتی بہبود کے بارے میں نہیں ہے ۔  یہ اندرونی اور بیرونی دنیا کے درمیان تعلق کو بھی فروغ دیتا ہے ۔

*****

ش ح   ۔  ش م  ۔  ت ح

U. No.7680



(Release ID: 2027570) Visitor Counter : 23