جل شکتی وزارت

جل شکتی کی وزارت نے’اپنے اور معاشرے کے لئے یوگا ‘ کے موضوع کے ساتھ یوگا کا 10واں بین الاقوامی دن منایا


یوگا ہماری زندگی کو تناؤ سے پاک، صحت مند اور خوشگوار بنانے کا ایک منفرد ذریعہ ہے: جناب سی آر پاٹل

Posted On: 21 JUN 2024 2:38PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے آج سورت کے تاریخی چوک قلعہ میں یوگا کا 10 ویں بین الاقوامی دن(آئی وائی ڈی) کی عظیم الشان تقریب میں شرکت کی ، جس کا موضوع تھا ’ اپنے اور معاشرے کے لئے یوگا‘۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے یوگا تقریبات میں حصہ لیا اور اظہار کیا کہ یوگا ہماری زندگی کو تناؤ سے پاک، صحت مند اور خوشگوار بنانے کا ایک منفرد ذریعہ ہے۔ انہوں نے ہر ایک کو اس مقدس راستے پر آگے بڑھنے کی ترغیب دی ،تاکہ زندگی کو صحت مند، خوشگوار اور ہم آہنگی سے ہمکنار کیا جا سکے اور اپنے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھی مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔

جل شکتی اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب وی سومنا نے آج تمکورو کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں یوگا کےعالمی دن کے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے یوگا کی طاقت سے دنیا کو روشن کرنے، ایک خوش حال اور صحت مند انسانیت کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

جل شکتی کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج بھوشن چودھری نے آج نئی دہلی کے شرم شکتی بھون میں یوگا کی مشق کی۔ وزیر موصوف کے ساتھ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر) کے محکمے کے سینئر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں، ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں یوگا اور روحانیت کا پھیلاؤ پوری دنیا میں غیرمماثلتی ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

یوگا کےبین الاقوامی دن 2024  کا جشن مناتے ہوئے، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)  کے 60 سے زیادہ اہلکاروں نے نئی دہلی میں یوگا تقریبات میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U:7677)



(Release ID: 2027507) Visitor Counter : 28