سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نتن گڈکری  نے  ایک صحت مند اور بیماری سے پاک زندگی  کی ضرورت پر زور دیا ؛ یوگ کا عالمی دن نہ صرف  بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں گزشتہ 10 سال سے منایا جا رہا ہے

Posted On: 21 JUN 2024 12:56PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، ہم آج یوگ کا  عالمی دن  ’ خود اور معاشرے کے لیے یوگ ‘  کے جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔

ناگپور میں  یوگ کے بین الاقوامی  دن کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے  ، جناب گڈکری نے کہا کہ صحت مند اور بیماری سے پاک زندگی کے لیے یوگ کا دن نہ صرف  بھارت بلکہ پوری دنیا میں گزشتہ 10 سال سے منایا جا رہا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت  ( ایم او آر ٹی ایچ )  کے حکام نے #IDY2024 منایا۔ تمام سینئر افسران بشمول سکریٹری  جناب  انوراگ جین، جوائنٹ سکریٹریز  جناب کملیش چترویدی اور ڈاکٹر سمن سنگھ نے نئی دلّی کے ٹرانسپورٹ بھون میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کی۔

 

 ش ح۔ ح    ا    - ع ا

U.No. 7667


(Release ID: 2027423)