امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے غیر مطلوب اور غیر ضروری کاروباری مواصلات، 2024 کی روک تھام اور ضابطے کے لیے مسودے سے متعلق رہنما خطوط پر عوامی رائے طلب  کی ہیں


مجوزہ رہنما خطوط ،غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز یا 10 ہندسوں کے نجی نمبروں سے شروع ہونے والے غیر مطلوب یا غیرضروری کاروباری مواصلات کو منظم کرنے کے لیے ہیں

صارفین کے امور کا محکمہ 30 دنوں کے اندر، رائے / تجاویز طلب کرتا ہے

Posted On: 20 JUN 2024 2:38PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے، حکومت ہند نے غیر مطلوب اور غیر ضروری کاروباری مواصلات کی روک تھام اور ضابطے کے لیے مسودہ رہنما خطوط، 2024 پر عوام کے رائے طلب کی ہیں ۔ مسودہ رہنما خطوط عوامی  رائے /مشوروں/ کے لیے محکمہ صارفین کے امور کی ویب سائٹ پر مشتہر کیا گیا ہے۔ عوامی رائے محکمہ کو تازہ ترین معلومات 21 جولائی 2024 تک فراہم کی جاسکتی ہیں۔

(https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file uploads/latestnews/Guidelines%20for%20the%20Prevention%20and%20Regulation%20of%20Unsolicited%20and%20Unwarranted%20Business%20Communication%2C%202024.pdf)

ان رہنما خطوط کے مسودہ کو ٹیلی کام آپریٹرز، ٹیلی کام ریگولیٹرز اور ٹیلی کام اداروں سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

صارفین کے امور کے محکمے (ڈی او سی اے) نے ٹیلی کام ریگولیشنز اتھارٹی آف انڈیا ( ٹی آر اے آئی) کے ساتھ مشاورت سے موبائل صارفین پر غیر مطلوب اور غیر ضروری مواصلات کے اثرات کا گہرائی سے مطالعہ کیا اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ٹی آر اے آئی کے قواعد و ضوابط  -  ٹیلی کام کمرشل کمیونی کیشنز کسٹمر ترجیحی ضوابط، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر - 2018) کے باوجود، اس طرح کی گمراہ کن اور دھوکہ دہی پر مبنی مواصلات موبائل صارفین کے لیے ایک تکلیف دہ بات بن گئی ہے۔ ڈو ناٹ ڈسٹرب (ڈی این ڈی) رجسٹری رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز کے لیے انتہائی مؤثر رہی ہے لیکن غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز اور 10 ہندسوں کے پرائیویٹ نمبر استعمال کرنے والوں کی جانب سے غیرضروری بات چیت جاری ہے۔

مذکورہ مسئلہ کو حل کرنے کے لیے، ایک کمیٹی، جو محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی)، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی)، سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی)، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل)، ووڈافون آئیڈیا،ریلائنس اور ایئرٹیل کے نمائندوں پر مشتمل ہے، صارفین کے  امور کے  محکمے کےجوائنٹ سکریٹری کی قیادت میں مورخہ 15.02.2024 کو تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے وسیع غور و خوض کے بعد ایک مسودہ فریم ورک تجویز کیا، جس کا محکمہ نے جائزہ لیا۔

مسودہ رہنما خطوط ترجیحاتی اور  سروس کمیونی کیشن  سمیت  اشیاء یا خدمات سے متعلق کسی بھی مواصلات کے طور پر  "کاروباری مواصلات" کی تشریح کرتا ہے  لیکن اس میں ذاتی مواصلات شامل نہیں ہیں۔ یہ رہنما خطوط ان تمام افراد اور اداروں پر لاگو ہوتے ہیں، جو بزنس کمیونی کیشن (میکر) بناتے ہیں یا اس کا سبب بنتے ہیں۔ اس طرح کے مواصلات کے میکر کو مشغول کرتا ہے؛ اس کا مقصد اس طرح کے مواصلات سے مستفید ہونا ہے؛ اور جس کے نام پر ایسا مواصلات میکر  کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

مسودہ رہنما خطوط کسی بھی کاروباری مواصلات کو غیر مطلوب اور غیر ضروری کاروباری مواصلات کے طور پر درجہ بندی کرتا ہے، اگر ایسے مواصلات نہ تو رضامندی کے مطابق ہوں  اور نہ ہی وصول کنندہ کی رجسٹرڈ ترجیحات کے مطابق ہوں۔ مسودہ رہنما خطوط کے ضمیمہ 1 میں تجویز کردہ دیگر شرائط درج ذیل ہیں:

  1. اتھارٹی کی طرف سے تجویز کردہ نمبر سیریز کے علاوہ کسی دوسرے نمبر کے ذریعے مواصلت شروع کرنا، یعنی  ٹی آر اے آئی /ڈی او ٹی؛ یا ایس ایم ایس ہیڈر کے ذریعے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے۔
  2. ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کے زیر انتظام ڈی این ڈی رجسٹری میں رجسٹر کر کے صارفین کی طرف سے ایسی کسی بھی مواصلات سے آپٹ آؤٹ کرنے کی درخواست یا ہدایت کے باوجود اس طرح کے مواصلات کا آغاز کرنا۔
  3. مخصوص برانڈ / مستفید کنندہ اور ان کے متعلقہ پروڈکٹ کے لیے ایسی مواصلات حاصل کرنے کے لیے صارف سے ڈیجیٹل شکل میں واضح اور مخصوص رضامندی حاصل کیے بغیر اس طرح کے مواصلات کا آغاز کرنا؛
  4. کال کرنے والے ادارے اور کال کے مقصد کی واضح طور پر شناخت کیے بغیر اس طرح کے مواصلات کرنا۔
  5. کسی غیر مجاز ملازم یا ایجنٹ کے ذریعے اس طرح کے مواصلات کا آغاز؛
  6. آپٹ آؤٹ کے ساتھ ساتھ آپٹ آؤٹ کی وضاحت  کے لئے، سادہ، مفت، اور مؤثر  متبادل  کے بغیر  اس طرح کے مواصلات  کا آغاز کرنا  بشرطیکہ  صارف آپٹ آؤٹ کا  فائدہ اٹھانے کا انتخاب کرے۔
  7. ٹی آر اے آئی  کے ضابطے "ٹیلی کام کمرشل کمیونی کیشنز کسٹمر ترجیحی ضوابط 2018" اور اس کے تحت جاری کردہ ہدایات، یا وقتاً فوقتاً کسی دوسرے قانون/ ضابطے/ قانون کے تحت جاری کردہ دیگر ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس طرح کے مواصلات کا آغاز کرنا۔

محکمہ تیزی سے بڑھتے ہوئے اور  خصوصی دلچسپی رکھنے والے صارف کے لئے اسپیس میں  صارف کے مفادات اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے تئیں پر عزم ہے۔ مجوزہ رہنما خطوط صارفین کو نا گوار اور غیر مجاز مارکیٹنگ یا اشیاء اور خدمات کی تشہیر سے محفوظ رکھیں گے۔

مسودہ رہنما خطوط پر مزید معلومات کے لیے،لنک  پر   ملاحظہ کریں:

https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file-uploads/latestnews/Guidelines%20for%20the%20Prevention%20and%20Regulation%20of%20Unsolicited%20and%20Unwarranted%20Business%20Communication%2C%202024.pdf).

 

************

 

U.No:7624

ش ح۔ع م۔ق ر



(Release ID: 2027016) Visitor Counter : 17