کوئلے کی وزارت

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کوئلے کی کانوں کے کام میں تیزی  لانے پر زور دیا

Posted On: 20 JUN 2024 2:00PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کیپٹیو اور تجارتی کول بلاکس کے انتظام کا جائزہ لینے کے لیے وزارت کوئلہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیر  موصوف نے مسائل کے جلد حل کے لیے ریاستی حکومت اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی سمیت تمام  متعلقہ فریقوں  کے ساتھ قریبی تال میل پر زور دیا ہے تاکہ تیزی سے کلیئرنس کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ الاٹ کردہ کوئلہ بلاکس کو کم سے کم وقت میں فعال کیا جا سکے۔

درآمدات کو کم کرنے کے لیے کوئلے کی زیادہ پیداوار کی ضرورت  کو اجاگر کرتے ہوئے  ، وزیر  موصوف نے ہدایت دی کہ ریاستی سطح پر ضروری ادارہ جاتی مضبوطی کی حمایت کی جا سکتی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  اُن تمام  لوگوں کو ، جنہیں  کوئلہ بلاک مختص کیا گیا ہے ، کو  مستقل بنیادوں پر سہولت فراہم کی جانی چاہیے تاکہ کوئلے کی کانوں کو جلد از جلد شروع کیا جا سکے۔

اب تک، کوئلہ کی وزارت نے  575 ایم ٹی کی  سب سے اونچی درجہ بندی کی صلاحیت کے ساتھ  161 کوئلے کی کانیں مختص/نیلام کی ہیں ،  جن میں سے  58 کو  کانکنی  شروع کرنے کی اجازت مل چکی ہے اور  54  کانوں میں  پہلے ہی کام شروع ہو چکا ہے ۔ پچھلے سال  ، ان کانوں نے کل   147 ایم ٹی  کوئلہ کی  پیداوار کی تھی ، جو کہ ملک کی کوئلے کی کل پیداوار کا 15 فی صد  ہے۔

کیپٹیو /تجارتی کوئلہ کانکن بنیادی طور پر بڑے سائز کے صارفین ہیں  ، جن میں  این ٹی پی سی ، مغربی بنگال پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ  ( ڈبلیو بی پی ڈی سی ایل )  ، پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ  ( پی ایس پی سی ایل ) ، کرناٹک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ ( کے پی سی ایل ) ، ویدانتا، ہنڈالکو، اڈانی وغیرہ شامل ہیں۔ لہٰذا ، ان کمپنیوں کی زیادہ پیداوار سے  سی آئی ایل  سے کوئلے کی مانگ پر دباؤ کم ہو جائے گا  ، جس کا  زبردست اثر کوئلے کی نیلامی کی قیمتوں پر پڑے گا۔ کیپٹیو/ تجارتی کول بلاکس سے زیادہ پیداوار کے ساتھ، نیلامی پر پریمیم کم ہو جائے گا  ۔ اس  لیے ملک میں مختلف صارفین کو کوئلہ سستے داموں دستیاب  کرایا جا سکے گا۔ اس سے مہنگائی کو روکنے میں مدد ملے گی کیونکہ کوئلہ نہ صرف بجلی بلکہ دیگر تمام شعبوں بشمول اسٹیل، کھاد، ایلومینیم، سیمنٹ، کاغذ، اسپنج آئرن وغیرہ کے لیے توانائی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

جناب ریڈی نے مزید ہدایت دی کہ تفصیلی کھوج کو تیز رفتاری سے انجام دیا جائے اور  نیلامی کے بعد کے راؤنڈز میں زیادہ سے زیادہ بلاکس پیش کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار  نیلامی میں حصہ لے سکیں۔  انہوں نے  ، مزید اس بات  کو اجاگر کیا کہ کول بلاک کی نیلامی میں تکنیکی اہلیت کے لیے  ، کوئلے کی کانکنی کے کسی پیشگی تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔  مالی طور پر مستحکم کوئی بھی کمپنی  ،  اس  میں  حصہ لے سکتی ہے کیونکہ کوئلے کی کانوں کو اب کوئلے کی فروخت کے مقصد کے لیے نیلام کیا جا رہا ہے، جس کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ کوئی بھی سرمایہ کار کوئلے کی کانوں کی نیلامی میں حصہ لے سکتا ہے اور اس طرح کی کانکنی میں پیدا ہونے والا کوئلہ کسی بھی مقصد بشمول برآمد کے لیے کھلی منڈی میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 ء تک توانائی سے آزادی حاصل کرنے اور کوئلے میں آتم نربھر بھارت  کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے، وزیر  موصوف نے تمام  متعلقہ فریقوں کو سخت محنت کرنے اور کیپٹیو/ تجارتی کول بلاکس سے  ، اس سال کے دوران   کم از کم  175  ایم ٹی  کوئلہ    کی پیداوار حاصل کرنے کا مشورہ دیا ، جو کہ  19 فی صد  کا اضافہ ہے  ۔

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کل 21 جون 2024 کو کوئلے کی کانوں کی تجارتی نیلامی کے 10ویں دور کا آغاز کریں گے، جس سے کوئلہ بلاک کی نیلامی اور آپریشنلائزیشن کی رفتار تیز ہو گی۔

 

 

 ش ح۔   ج ق  - ع ا

U.No. 7622



(Release ID: 2027015) Visitor Counter : 30