امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ہیڈ آفس کا اچانک دورہ کیا


غذائی سلامتی کو یقینی بنائیں اور ملک بھر میں خوراک کی تقسیم کی کارکردگی کو بہتر بنائیں: جناب پرہلاد جوشی

Posted On: 19 JUN 2024 5:30PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج یہاں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ہیڈکوارٹر کا اچانک دورہ کیا۔ جناب سنجیو چوپڑا، سکریٹری، محکمہ خوراک اور عوامی  نظام تقسیم بھی ان کے دورے کے دوران ان کے ساتھ تھے۔ اس دورے کا مقصد کارپوریشن کو درپیش آپریشنل حرکیات اور چیلنجوں کے بارے میں براہ راست بصیرت حاصل کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001673U.jpg

جناب جوشی نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور خوراک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ملک بھر میں خوراک کی تقسیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر نے ایف سی آئی کے کاموں کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سبسڈی پر لاگت اور بوجھ کو کم کرنے پر زبردست کارکردگی اور آگےبڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ دفتر کی عمارت کے دورے کے دوران انہوں نے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔ وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد یہ دورہ ایف سی آئی کے ساتھ ان کی پہلی مصروفیت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020QLP.jpg

اپنے دورے کے دوران، مرکزی وزیر نے ایف سی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)، تمام ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، چیف جنرل منیجرز (سی جی ایمز) اور جنرل منیجرز (جی ایمز) سے بات چیت کی۔

سی ایم ڈی ایف سی آئی نے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، جس میں ایف سی آئی کے کاموں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ پریزنٹیشن میں ایف سی آئی کی آپریشنل حکمت عملیوں، کلیدی اقدامات، اور پورے ملک میں خوراک کی سلامتی کو یقینی بنانے میں ادا کرنے والے لازمی کردار کی نمائش کی گئی۔ سی ایم ڈی، ایف سی آئی نے ان شعبوں پر بھی روشنی ڈالی جہاں اضافی مدد اور پالیسی اقدامات ان کے کاموں کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WW55.jpg

مرکزی وزیر کے دورے کا ایف سی آئی کے عہدیداروں نے جوش و خروش کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے، جو وزیرموصوف کے فعال نقطہ نظر اور تنظیم کے زمینی حقائق کو سمجھنے میں گہری دلچسپی سے تحریک حاصل کرتے ہیں۔

************

ش ح۔ ا ک۔ م  ص

(U: 7579)



(Release ID: 2026657) Visitor Counter : 32