زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

وزیراعظم نے آج وارانسی سے پی ایم کسان کے تحت تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کی سترہویں قسط جاری کی


مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ پی ایم کسان سمان ندھی   صحیح مستفیدین تک    پہنچنے میں ٹیکنالوجی کا مناسب استعمال کیا گیا ہے۔ :وزیراعظم

ہمارے لئے کسان بھگوان ہیں اور کسانوں کی خدمت کرنا بھگوان کی پوجا کرنے جیسا ہے:زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر

زیراعظم نے تیس ہزار سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپوں کو کرشی سکھی کے طور پر سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے

Posted On: 18 JUN 2024 7:20PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں پی ایم کسان کے تحت تقریبا بیس ہزار کروڑ روپے کی سترہویں قسط جاری کی اور تیس ہزار سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپوں -کرشی سکھی کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اترپردیش کی گورنرم محترمہ آنندی بین پٹیل، اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، زراعت کے مرکزی وزیر جناب  شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر کئی وزرا اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے وہاں موجود کسانوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام سے جڑے کسانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دو ہزار کروڑ روپے کی رقم کروڑوں کسانوں کے کھاتوں میں جمع کی گئی ہے۔ انہوں نے تین کروڑ لکھ پتی دیدی تیار کرنے کی سمت میں کرشی سکھی پروگرام کو ایک زبردست اقدام بتایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام سے مستفیدین خواتین کے لئے وقار اور   آمدنی کا بھی ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ  پی ایم کسان سمان ندھی فائدوں کی براہ راست منتقلی کی  سب سے بڑی اسکیم بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں تین اعشاریہ دو پانچ لاکھ کروڑ روپے منتقل کئے گئے ہیں اور سات سو کروڑ روپے صرف وارانسی کے کنبوں کو منتقل کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے مستحق مستفیدین کو فائدوں کی منتقلی میں ٹیکنالوجی کے  استعمال کو سراہا اور  وکست بھارت سنکلپ یاترا کی بھی تعریف کی، جس کے ذریعے ایک کروڑ سے زیادہ کسانوں کو پی ایم کسان اسکیم کے تحت رجسٹرڈ کرا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسائی بڑھانے کے لئے ضابطوں کو آسان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیت اور یقین مستحکم ہو، تو کسانوں کی بہبود سے متعلق کا تیزی سے انجام پاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ  کرشی سکھی پروگرام ڈرون دیدی کی سمت میں ایک قدم ہے۔    آشا ورکرز اور میک سکھی کے طور پر خواتین کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اب ملک کرشی سکھی کے طور پر  ان کی صلاحیتوں کو دیکھے گا۔

پروگرام کے دوران اپنی تقریر میں زراعت اور   کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ زراعت ہندوستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسان اس کی آتما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے لئے کسان بھگوان ہیں اور کسانوں کی خدمت کرنا بھگوان  کو   پوجا کرنے جیسا ہی ہے۔ جنا ب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کسانوں اور زراعت کے لئے وزیراعظم کا عزم ہی ہے کہ  وزیراعظم بننے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے کسان سمان ندھی کی فائل پر دستخط کئے، جو کسانوں کے کھاتوں میں رقوم کی منتقلی کے لئے ہے اور آج وہ  تشریف لائے اور  اپنا پہلا پروگرام کسانوں کے درمیان کیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ آج وزیراعظم کے ایک کلک کے ساتھ ہی  نو اعشاریہ دو پانچ   کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں بیس ہزار کروڑ روپے کی رقم منتقل ہوئی ہے اور   اب تک کسانوں کے کھاتوں میں مجموعی طور سے  324000کروڑ روپے جمع کرائے جا چکے ہیں۔

زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیرنے کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ جیسی زبردست اسکیم سے کسانوں کو      سودخوروں کے چنگل سے آزادی ملی ہے اور چھوٹے کسان  سمان ندھی سے فرٹیلائزر اور بیجوں کا بندوبست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے کئے گئے فیصلے کے مطابق کم از کم رعایتی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ   اگر قدرتی آفات میں فصل برباد ہوتی ہے، تو    پردھان منتری فصل بیمہ   یوجنا اس کی     بھرپائی کا کام کرتی ہے۔  جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ زراعت  کا محکمہ دن رات کام کرے گا اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں کی بہبود کے لئے کوئی کسر  نہیں چھوڑی جائے گی۔  جناب چوہان نے کہا کہ وزیراعظم نے تین کروڑ     لکھ پتی دیدی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے تقریبا ایک              کروڑ لکھ پتی دیدی تیار ہو چکی ہیں۔ ان میں سے ایک سمت کرشی سکھی کی ہے، جن کے لئے آج سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو یہ کرشی سکھی کسانوں کو کھیتی باڑی کے بہتر طور طریقے  سکھائیں گی اور دوسری طرف  وہ اپنی آمدنی میں اضافہ بھی کر سکیں گی۔          

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 2026396) Visitor Counter : 29