وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے خصوصی طور پر تیار کردہ پیکج کے ساتھ ایشیا کی خواتین فلم سازوں کا جشن منایا

Posted On: 17 JUN 2024 7:00PM by PIB Delhi

ممبئی، 17 جون 2024

18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول  (ایم آئی ایف ایف) نے ’’ایشیا کی خواتین فلم سازوں‘‘ کے موضوع پر خصوصی طو ر پر تیار کردہ ایک پیکج فخر کے ساتھ پیش کیا اور اس طرح فلم صنعت میں خواتین کی قوت، لچک، اور خلاقیت کا جشن منایا۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں خواتین کی بین الاقوامی ایسو سی ایشن کے ذریعہ پیش کردہ یہ منفرد کلکشن اختیار کاری، کامیابی کی تلاش،  اور مساوات کی جستجو کے موضوعات کو اجاگر کرتا ہے، اور ناظرین کو مختلف ترغیب  آمیز کہانیاں پیش کرتا ہے۔

"ایشیا کی خواتین فلم ساز " نامی اس پیکج میں پانچ غیر معمولی فلمیں شامل ہیں جو ایشیا بھر سے چھ خواتین ہدایت کاروں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ ہر فلم آزادی اظہار، سماجی چنوتیوں ، اور خواتین کے ناقابل تسخیر جذبے پر ایک منفرد تناظر فراہم کرتی ہے۔

اس خصوصی زمرے میں شامل فلمیں مندرجہ ذیل ہیں:

1) ڈیوٹ

ایکن الکباگ اور ایدل اکّوس کی ہدایت میں بنی فلم ، ’’ڈیوٹ‘‘"مسرا اور ڈیفنی کی کہانی بیان کرتی ہے، جو دو ہم آہنگ تیراکی کی شراکت دار اور قریبی دوست ہیں، جو 2016 میں اولمپکس میں ناکام رہنے کے بعد 2020 کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ان کا سفر چنوتیوں سے بھرا ہوا ہے۔ جس میں ایک ناکارہ فیڈریشن، کووِڈ 19 وبائی مرض، اور خواتین اور ایل جی بی ٹی کیو آئی اے +کمیونٹی کے لیے جابرانہ معاشرے میں رہنا، جیسی چنوتیوں شامل ہیں۔ یہ فلم ناظرین کو عزم اور لچک کے ساتھ رکاوٹوں پر قابو پانے کی ترغیب دیتی ہے، کرداروں کی روح کو مجسم بناتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-6-1JPYS.jpg

ڈائرکٹروں کے بارے میں:

ایکن الکباگ: یونیورسٹی آف آرٹس لندن سے گریجویٹ، ایکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کے لیے استنبول واپس آئیں۔ ’’ڈیوٹ‘‘ (2022)جو کہ ان کی پہلی فلم ہے، نے 59 ویں انطالیہ گولڈن اورنج فلم فیسٹیول میں خصوصی جیوری پرائز جیتا۔

ایدل اکّوس: استنبول میں مقیم ایک آزاد ہدایت کار اور فلم ایڈیٹر، ایدل نے استنبول یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے بنیادی طور پر ٹیلی ویژن سیریز اور دستاویزی فلموں میں کام کیا ہے۔

 

2) ٹکیلا سنسیٹ

جنسوئی سونگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک 70 سالہ خاتون جیا کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے ڈیمنشیا سے متاثرہ شوہر کی دیکھ بھال کے بوجھ سے نمٹنے کے لیے تخلیقی حل کا تصور کرتی ہے۔ جیا کا سفر معمر خواتین کی جدوجہد اور خوابوں کی ایک پُرجوش تلاش ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-6-273QY.jpg

ڈائرکٹر کے بارے میں:

جنسوئی سونگ : شینزین، چین میں پرورش پانے والی ، جنسوئی نے روایتی اقدار اور جدید خواہشات کے درمیان توازن قائم کیا ہے۔ ان کی فلمیں چینی اور چینی نژاد امریکی خواتین کے تجربات پر مرتکز ہیں۔

3) امریکن ڈریم

رینی شی کی اس اینیمیشن فلم میں ایک نوجوان لڑکی کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اسکول میں ہوئی فائرنگ میں خود کو مردہ دکھا کر بچ جاتی ہے۔ یہ فلم اس طرح کے سانحات کے تمام متاثرین کے لیے وقف ہے اور زندہ بچ جانے والوں کو درپیش صدمے کے بارے میں بات کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-6-329A1.jpg

ڈائرکٹر کے بارے میں:

رینی شی: فیئر فیکس، ورجینیا میں پیدا ہوئی، رینی ایک ہائی اسکول کی طالبہ ہے جو ڈرائنگ، اینی میٹنگ، لکھنے اور کروشٹنگ کا شوق رکھتی ہے۔ "امریکن ڈریم" اسکول کی فائرنگ کے متاثرین کو ان کا دلی خراج تحسین ہے۔

 

4) ہیپی انڈیپنڈینس ڈے

کیملا ساگینٹکان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم قزاخستان کی نئی شناخت کی تلاش کی ایک استعاراتی تحقیق ہے۔ اس فلم میں مارات کی کہانی دکھائی گئی ہے ، جو ایک درمیانی عمر کا آدمی ہے اور جو سماجی و سیاسی تبدیلیوں کے درمیان اپنی محبت کھونے کے بعد زندگی کے معنی تلاش کرنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-6-4UT9L.jpg

ڈائرکٹر کے بارے میں:

کمیلا ساگنتکن: الماتی سے تعلق رکھنے والی ایک کہانی کار، کیملا سینٹ پیٹرزبرگ میں قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد قزاخستان واپس آگئیں۔ انہوں نے آئی اے ڈی، پروڈیوسر، مصنف، اور اسکرپٹ سپروائزر کے طور پر کام کیا ہے۔

 

5) ٹرائی اینگل

زینو ہادی کی ہدایت کاری میں بننے والی "ٹرائی اینگل" دو خواتین کے درمیان پیچیدہ تعلق کے بارے میں بات کرتی ہے جنہیں انفرادی طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔ ان کے راستے آپس میں ملتے ہیں، ان کے حالات کو پیچیدہ بناتے ہیں اور ان کے تجربات کی باریکیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-6-5SOUK.jpg

ڈائرکٹر کے بارے میں:

زینو ہادی : سلیمانیہ میں پیدا ہوئیں ، زینو نے صحافت میں ڈگری حاصل کی اور بعد میں سلیمانیہ یونیورسٹی سے سنیما میں ڈگری حاصل کی۔

"ایشیا کی خواتین فلم ساز"  نامی پیکیج سنیما میں خواتین کی آواز کی طاقت اور مساوات کے لیے ان کی جدوجہد کا ثبوت ہے۔ یہ فلمیں نہ صرف تفریح ​​فراہم کرتی ہیں بلکہ سامعین کو مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی نظروں سے دنیا کو دیکھنے کی ترغیب اور چنوتی بھی دیتی ہیں۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7509


(Release ID: 2025990) Visitor Counter : 55