وزارت اطلاعات ونشریات

ایم آئی ایف ایف 2024 کے قومی مقابلے میں 77 فلمیں مقابلے میں شامل ہیں


دستاویزی، مختصر فلم اور اینی میشن زمروں میں بہترین فلموں کو نقرئی ناقوس کے خصوصی ایوارڈسے نوازا جائے گا

18 ویں ایم آئی ایف ایف میں 'انڈیا ان امرت کال' پر شارٹ فلم کے لیے خصوصی انعام  دیا جائے گا

ایم آئی ایف ایف 2024 میں قومی مقابلے کے تحت 12 طلبائی فلمیں شامل ہیں

Posted On: 16 JUN 2024 2:48PM by PIB Delhi

 ممبئی، 16 جون 2024

18 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) میں سنیما میں خوب سے خوب تر جستجو نے بھارتی سنیما کی ایک متحرک تصویر پیش کی ہے۔ ریکارڈ 840 درخواستوں کے ساتھ ، فیسٹیول نے قومی مقابلے میں حصہ لینے والی 77 فلموں کے محتاط انتخاب کی نقاب کشائی کی گئی۔ قومی مقابلے کے تحت مقابلے میں شامل فلمیں یکم جنوری 2022 سے 31 دسمبر 2023 کے درمیان بھارتی شہریوں کی طرف سے بھارت ہی میں بنائی گئی ہیں۔

اس سال 15 سے 21 جون کے درمیان منعقد ہونے والا ایم آئی ایف ایف بھارتی سنیما کے مستقبل کی ضمانت ہے۔ نئے ہدایت کاروں کی قابل ذکر 30 فلمیں اور 12 طلبائی فلمیں مقابلے میں شریک ہیں۔ دریافت کیے جانے کے منتظر نئے نقطہ نظر اور کہانیوں سے متاثر ہونے کو تیار رہیں۔ آپ قومی مقابلہ کے تحت فلموں کی مکمل فہرست یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ https://miff.in/wp-content/uploads/2024/06/National-Competition-MIFF-2024.pdf

قومی مقابلے کے تحت فلمیں تین زمروں میں مقابلہ کر رہی ہیں:

  • قومی ڈاکیومنٹری مقابلہ: اس سیکشن میں 30 فکر انگیز ڈاکیومنٹری فلمیں دکھائی گئی ہیں۔

  • قومی مقابلہ: مختصر فکشن اور اینی میشن: مختصر فکشن اور اینی میشن صنفوں پر مشتمل 41 فلموں کے ساتھ کہانی کی طاقت کا مشاہدہ کریں۔

  • قومی مقابلہ: امرت کال میں بھارت: اس موضوع پر مرکوز چھ خصوصی طور پر تیار کردہ فلموں کے ذریعے ملک کے مستقبل کا جائزہ لیں۔

جیتنے والی فلموں اور فلم سازوں (ذیل میں درج) کے منتظر باوقار ایوارڈ نے دلچسپیوں مہمیز کیاہے، جس سے ایم آئی ایف ایف قومی مقابلے میں شرکت واقعی ایک متاثر کن فیسٹیول بن گئی ہے۔

ایوارڈز کا ایک خلاصہ اس طرح ہے

قومی مسابقتی ایوارڈ:

  • بہترین بھارتی دستاویزی فلم: نقرئی ناقوس اور 5 لاکھ روپے کا نقد انعام ۔

  • بہترین بھارتی شارٹ فکشن فلم (30 منٹ تک): نقرئی ناقوس اور 3 لاکھ روپے کا نقد انعام۔

  • بہترین بھارتی اینی میشن فلم: نقرئی ناقوس اور 3 لاکھ روپے کا نقد انعام ۔

  • بہترین ڈیبیو فلم (اسپانسرڈ ایوارڈ): ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کا نقد انعام۔

  • بہترین اسٹوڈنٹ فلم (اسپانسرڈ ایوارڈ): ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کا نقد انعام۔

  • 'انڈیا ان امرت کال' (15 منٹ) پر بہترین شارٹ فلم کا خصوصی ایوارڈ: یہ ایوارڈ صرف بھارتی فلم سازوں کے لیے کھلا ہے، یہ ایوارڈ ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کے نقد انعام پر مشتمل ہے۔

ٹیکنیکل ایوارڈز (مشترکہ برائے قومی اور بین الاقوامی مقابلہ):

  • سنیماٹوگرافی: سرٹیفکیٹ اور 3 لاکھ روپے کا نقد انعام ۔

  • ایڈیٹنگ: سرٹیفکیٹ اور 3 لاکھ روپے کا نقد انعام ۔

  • ساؤنڈ ڈیزائن: سرٹیفکیٹ اور 3 لاکھ روپے کا نقد انعام ۔

اضافی اعتراف:

  • انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹک (ایف آئی پی آر ای ایس سی آئی) کی نمائندگی کرنے والے تین ممتاز فلم ناقدین قومی مقابلے میں ایک دستاویزی فلم کو ایوارڈ پیش کریں گے۔

قومی مقابلہ کے لیے جیوری

قومی اور بین الاقوامی فلمی شخصیات کا ایک ممتاز پینل قومی مقابلے کی صدارت کرے گا۔ ان کی مہارت اور تجربہ ایک باشعور انتخاب کے عمل کو یقینی بنائے گا۔

اس سال کے قومی مقابلے کے جیوری ممبران میں جرمن فلم پروڈیوسر ایڈل سیلمین (داس ویب راؤشن، ایلس اوف ڈی سیبزین)، فلم ساز ڈاکٹر بوبی شرما بروا (میشنگ، سونار بارن پاکھی)، اینیمیٹر منجال شروف (کرش، تریش اور بلتی بوائے) فلم پروڈیوسر اپوروا بخشی (دہلی کرائم) اور جرمن فلم ساز اینا ہینکل ڈونرز مارک شامل ہیں۔

جیوری بہترین بھارتی دستاویزی فلم، مختصر فلم، اینی میشن، بہترین ڈیبیو فلم، بہترین اسٹوڈنٹ فلم اور ٹیکنیکل ایوارڈز سمیت قومی مسابقتی ایوارڈز پیش کرے گی۔ وہ 'انڈیا ان امرت کال' پر بہترین شارٹ فلم کے خصوصی ایوارڈ کے فاتح کا بھی انتخاب کریں گے۔

مزید معلومات کے لیے www.miff.in پر لاگ ان کریں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر) 

U. No. 7481



(Release ID: 2025694) Visitor Counter : 25