سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے اسکیموں کی پیش رفت اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی پہل قدمیوں کا جائزہ لیا

Posted On: 16 JUN 2024 11:13AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے وزرائے مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور جناب بی ایل ورما کے ساتھ یک روزہ میٹنگ کا اہتمام کیا ، اور اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئندہ 100 دنوں کے لیے کلیدی محکمہ جاتی پہل قدمیوں کے لیے حکمت  عملی طے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1numberV7FQ.png

میٹنگ کے دوران، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے محکمے کی پہل قدمیوں کے بارے میں ایک جامع پرزنٹیشن پیش کی، بعد ازاں آرٹی فیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) کی جدیدکاری سے متعلق کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ، این آئیز / این ڈی ایف ڈی سی / اے ایل آئی ایم سی او، وغیرہ کے متعلقہ سربراہان کے ذریعہ چیف کمشنر برائے دیویانگ جن (سی سی پی ڈی)، بھارتی کونسل برائے بازآبادکاری (آر سی آئی)، قومی اداروں (این آئیز)، قومی دیویانگ جن مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) سے متعلق پرزنٹیشن پیش کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2numberCXOJ.png

شرکاء نے محکمے کی رسائی اور کارکردگی میں اضافے کے لیے کلیدی حکمت عملی  کی سمت اور لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ اے ایل آئی ایم سی او کی جدید کاری دیویانگ جنوں کے لیے امداد اور معاون آلات میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے، جبکہ سی سی پی ڈی، آر سی آئی، این آئیز، اور این ڈی ایف ڈی سی کی کامیابیاں جامع ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے محکمے کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3numberHZOM.png

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ایک مبنی برشمولیت اور مبنی بر مساوات معاشرے کو فروغ دینے میں ان پہل قدمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’حکومت کی توجہ ایک ایسا مضبوط فریم ورک تیار کرنے پر مرتکز ہے جو سماج کے تمام تر طبقات کی اختیارکاری اور شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔ اے ایل آئی ایم سی او کی جدید کاری اور مختلف اداروں کی حصولیابیاں  اس ہدف کے تئیں ہماری عہدبندگی کا ثبوت ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4NUMBERXSMB.png

وزرائے مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور جناب بی ایل ورما نے ان جذبات کی حمایت کی، اور  ان پہل قدمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے درکار مشترکہ کوششوں کو اجاگر کیا۔ سکریٹری جناب راجیش اگروال  نے دیگر سینئر افسران کے ساتھ بروقت اور مؤثر نفاذ کاری کو یقینی بنانے کے لیے بیش قیمتی معلومات اور تفصیلی منصوبہ فراہم کیا۔

میٹنگ کا اختتام اہم اہداف کی حصولیابی کے سلسلے میں ، خصوصاً  آئندہ 100 دنوں کے لیے بغیر تھکے کام کرنے کے لیے حکومت کے متفقہ عزم  کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، تاکہ مستقبل کی کوششوں کے لیے مضبوط بنیاد رکھی جا سکے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7471



(Release ID: 2025656) Visitor Counter : 24