صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند كی راشٹرپتی بھون میں راجہ پرب کی تقریب میں شرکت

Posted On: 14 JUN 2024 8:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج( 14 جون 2024 )راشٹرپتی بھون میں راجہ پرب کی تقریب میں شرکت کی۔ اُنہوں نے اُس ثقافتی پرفارمنس کا بھی مشاہدہ کیا جس میں راجہ گیت اور ڈانس پرفارمنس جیسے میور بھنج چھاؤ ڈانس، سمبل پوری ڈانس اور کرما ڈانس شامل تھے۔

تقریبات کے حصہ کے طور پر پھولوں سے سجے جھولے نصب كئے گئے تھے۔پھولوں اور آم کے پتوں سے سجے یہ جھولے اِس تہوار کی خاص كشش ہیں۔مہندی کے فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور شربت اور پان کے علاوہ مختلف قسم کے پیٹھوں جیسے اوڑیہ کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے جب اڈیشہ کا زراعت پر مبنی راجہ پرب كا تہوار راشٹرپتی بھون میں منایا گیا۔ اس جشن نے شرکاء کو اوڑیہ ثقافت اور طرز زندگی کی ایک منفرد جھلک دكھائی۔

راجہ پرب اوڈیشہ کے سب سے مشہور تہواروں میں سے ایک ہے۔ تین روزہ زرعی تہوار موسم باراں کے آغاز کے دوران منایا جاتا ہے۔ خواتین اور بچے اس تہوار کو بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 2025465) Visitor Counter : 42