دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر  جناب شیوراج سنگھ چوہان مختلف اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے اپنی میٹنگوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں


خواتین جو کبھی’ ناقابل بینکاری ‘ سمجھی جاتی تھیں وہ ’کل کی لکھ پتی‘ ہیں: جناب چوہان

وزیر موصوف نے ہدایت دی کہ 100فیصد دیہی بستیوں کو تمام موسموں کے لئے  سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنے کی طرف کوششیں ہونی چاہئیں

Posted On: 13 JUN 2024 3:37PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کو وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد سینئر افسران کے ساتھ اپنی میٹنگوں اور مختلف اسکیموں کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔ مرکزی وزیر نے اسکیموں کے لیے محکمانہ ایکشن پلان کے تمام پہلوؤں کو سمجھتے ہوئے سیلف ہیلپ گروپس(ایس ایچ جیز) کو مضبوط کرنے کے لیے سخت قدم اٹھانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ لکھ پتی دیدیوں کا ہدف ان کے لیے ایک خواب کی طرح ہے اور ہر کسی سے مطالبہ کیا کہ وہ تین سال کی مقررہ وقت سے پہلے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کام کریں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ لکھپتی دیدی کی پہل کو تحریک دینے کے لیے جلد ہی ریاستی دیہی ترقی کے وزراء کی میٹنگ کریں گے اور اگر کوئی مسائل ہیں تو ریاستی وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے۔ جناب چوہان نے دین دیال انتیودیا یوجنا-نیشنل رورل لائیولی ہڈس مشن(ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کے لیے برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی کوششوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UCLY.jpg

مرکزی وزیر جناب چوہان نے مشاہدہ کیا کہ یہ خواتین جو کبھی 'ناقابل بینکاری' سمجھی جاتی تھیں وہ 'کل کی لکھ پتی' ہیں اور سیلف ہیلپ گروپس دیہی قرضوں کے دہائیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں جو کہ خواتین کی زیر قیادت ترقی کی ایک حقیقی مثال ہے۔ وزیرموصوف  کو بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران، بینکوں نے 56 لاکھ سے زیادہ خواتین کے ایس ایچ جیز کو 2,06,636 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے – جو کہ سالانہ کریڈٹ سے منسلک ایس ایچ جیز کی تعداد میں گزشتہ دس سالوں کے دوران 5 گنا اضافہ اور سالانہ کریڈٹ کی تقسیم میں تقریباً دس گنا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HRF7.jpg

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی) کا جائزہ لیتے ہوئے، وزیرموصوف نے مشاہدہ کیا کہ اس اسکیم نے دیہی ہندوستان کا چہرہ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اسے وکست بھارت کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ 100 فیصد دیہی بستیوں کو تمام موسموں کے لئے سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنے کی طرف کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے دیہی سڑکوں کے معیار کی یقین دہانی کے لیے اٹھائے گئے نئے اقدامات کو سراہا اور خواہش کی کہ ان میں ہر سطح پر اضافہ کیا جائے۔ جناب چوہان نے ریاستوں کے ساتھ زیادہ تال میل پر زور دیا تاکہ دیہی سڑکوں کی دیکھ بھال کو ان کی ڈیزائن شدہ مکمل مدت میں بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے پروگرام میں عوامی نمائندوں کی شمولیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ میٹنگ کے دوران دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان، سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030OAX.jpg

*****

 ش ح۔ ش ت- ج

UNO-7401



(Release ID: 2025033) Visitor Counter : 29