وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے اوڈیشہ کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی


جناب موہن چرن ماجھی کو اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد

جناب کنک وردھن سنگھ دیو اور محترمہ  پروتی پریڈا   کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر  مبارکباد

Posted On: 12 JUN 2024 9:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ، جناب موہن چرن ماجھی کو اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ کا حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے  جناب کنک وردھن سنگھ دیو اور محترمہ  پروتی پریڈا کو  نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

’’ اڈیشہ میں یہ ایک تاریخی دن ہے! اڈیشہ کے میری بہنوں اور بھائیوں کے آشیرواد سے  ، بی جے پی ریاست میں  پہلی  بار اپنی حکومت بنا رہی ہے۔

میں نے بھوبنیشور میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب موہن چرن ماجھی کو وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد اور  جناب کنک وردھن سنگھ دیو کے ساتھ ساتھ محترمہ پروتی پریڈا  کو  بھی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد۔  وزیر کے طور پر حلف لینے والے دیگر افراد کو بھی مبارکباد۔

مہا پربھو جگناتھ کے آشیرواد سے، مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم اوڈیشہ میں ریکارڈ ترقی کرے گی اور لاتعداد لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائے گی۔

 

 

 

وزیر اعظم کے دفتر نے بھی پوسٹ کیا؛

’’ PM @ narendramodi نے نئی اڈیشہ حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے    جناب ماجھی کو @mohanmajhi_BJP  پر ، وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے آج حلف لینے والے دیگر وزراء کو بھی مبارکباد دی۔

 

 

 ش ح۔ ع م   - ع ا

U.No. 7394



(Release ID: 2024914) Visitor Counter : 25