وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے آج نئی دہلی میں ایک بریفنگ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 12 JUN 2024 6:14PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری  اور دودھ کی پیداوار  جناب راجیو رنجن سنگھ نے آج 12 جون 2024 کو کرشی بھون، نئی دہلی میں ایک بریفنگ میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب (پروفیسر) ایس پی سنگھ بگھیل وزیر مملکت اور جناب جارج کورین وزیر مملکت برائے ایف اے ایچ ڈی بھی بریفنگ میٹنگ کے دوران موجود تھے، جو کل ماہی پروری،مویشی پروری  اور دودھ کی پیداوار  کی وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد منعقد ہوئی۔

WhatsApp Image 2024-06-12 at 12.25.16.jpeg

محترمہ الکا  اپادھیائے، سکریٹری (اے ایچ ڈی) نے ملک میں مویشیوں کے شعبے کا ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے، مویشی  پروری  اور دودھ کی پیداوار  کے محکمے کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس میٹنگ کے دوران محکمہ کے ڈویژنل سربراہان نے محکمہ کی زیر قیادت جاری اسکیموں اور پروگراموں سے آگاہ کیا۔ عہدیداروں نے وزراء کو موجودہ سرگرمیوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

DSC_0205.JPG

میٹنگ میں جناب سنجیو کمار، اے ایس اینڈ ایف اے، محترمہ ورشا جوشی، ایڈیشنل سکریٹری، (سی ڈی ڈی/سی ای اینڈ پی)،  ڈاکٹر ابھیجیت مترا،  کمشنر برائے مویشی پروری ،  ڈاکٹر او  پی   چودھری، جوائنٹ سکریٹری (این ایل ایم/ پی سی)،  جناب بنود کمار،  اکاؤنٹس کے چیف کنٹرولر، محترمہ سریتا چوہان،  جوائنٹ سکریٹری (ایل ایچ)،  جناب جی این سنگھ،  جوائنٹ سکریٹری، (ایڈمن/تجارت/جی سی /آئی سی ) اور  ڈاکٹر سپرنا شرما پچوری،  جوائنٹ سکریٹری نے شرکت کی۔

*********

ش ح۔ ا ک ۔ رب

U:7382


(Release ID: 2024809) Visitor Counter : 68