ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے ریلوے بورڈ کے ارکان کے ساتھ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 12 JUN 2024 4:53PM by PIB Delhi

ریلوے اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے 11 جون 2024 کو ریلوے بورڈ کے اراکین کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016JWV.jpg

میٹنگ کے دوران، ریلوے بورڈ کے اراکین نے ریلوے کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا اور وزیر موصوف کو ہندوستانی ریلوے میں جاری مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ جناب رونیت سنگھ نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور ہندوستانی ریلوے کو دنیا کے بہترین ریلوے میں سے ایک میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریلوے عام لوگوں کے لیے نقل و حمل کا ایک آسان ذریعہ ہے۔ ہندوستانی ریلوے کو تمام طبقات خاص طور پر غریبوں کی ضروریات  کو  پورا کرنے کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے۔

 

 ش ح۔م م  - ج

UNO-7377


(Release ID: 2024740) Visitor Counter : 77