وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کی نئی سرکار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی


آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لینے پر جناب این چندرا بابو نائیڈو کو مبارکباد

Posted On: 12 JUN 2024 2:17PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب این چندرابابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’آندھرا پردیش کی نئی سرکار کی حلف برداری  کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب این چندرابابو نائیڈو گارو کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد اور ان تمام لوگوں کو جنہوں نے سرکار میں وزراء کے طور پر حلف لیا۔ ٹی ڈی پی، جن سینا اور بی جے پی سرکار، آندھرا پردیش کو شان و شوکت کی نئی بلندیوں پر لے جانے اور ریاست کے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7370

                          


(Release ID: 2024666) Visitor Counter : 102