وزارت دفاع

آئی اے ایف کی کوشش: عام انتخابات-2024

Posted On: 12 JUN 2024 1:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ٹرانسپورٹ اور ہیلی کاپٹر کے بیڑے مختلف دوران جنگ  اور امن کے وقت  کئے جانے والے کام انجام دیتے ہیں۔ اپنے فوجیوں کو فضائی دیکھ بھال، ملکی اور بین الاقوامی مشقوں کے دوران لڑاکا دستوں کی ایئر لفٹ وغیرہ کے ذریعے امن کے وقت کے کردار کے علاوہ، قوم کی تعمیر کے لیے بہت سے کام کیے جاتے ہیں۔ سول پاور کی امداد میں آئی اے ایف خاص طور پر سب سے آگے رہا ہے۔ عام انتخابات-2024 کے دوران، درمیانے درجے کے لفٹ ہیلی کاپٹروں (ایم آئی- 17 ویریئنٹس)، لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (چیتکس) اور مقامی طور پر تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹرز (اے ایل ایچ) دھرو کے ذریعے گزشتہ چند مہینوں کے دوران کافی ہوا بازی کی کارروائیاں انجام دی گئی ہیں ۔

 آئی اے ایف الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ہوائی جہاز سے اتارنے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے اہلکاروں کو انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کے کام میں سرگرم عمل رہا ہے، جیسا کہ پچھلے عام/اسمبلی انتخابات کے دوران کیا گیا تھا۔ عام انتخابات 2024 کے دوران، آئی اے ایف  نے ای سی آئی کی رسائی کو ملک کے دور دراز کونوں تک اور ان جگہوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جہاں سڑک کے ذریعے نقل و حرکت سیکورٹی کا مسئلہ تھا۔ یہ کام  معینہ وقت کے ساتھ مشروط  تھا کیونکہ پولنگ افسران کو ہر دور دراز کے پولنگ  اسٹیشن پر انتخابات کی تاریخ سے دو دن کے اندر اندر تعینات کرنا پڑتا تھا اور پولنگ کے دن ان کو ڈی انڈکٹ کیا جاتا تھا۔

 آئی اے ایف نے عام انتخابات-2024 کے سات مراحل میں سے پانچ میں ایک اہم کردار ادا کیا، 1750 سے زیادہ پروازوں میں 1000 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی۔ یہ مشکل کام ای سی آئی اور مختلف ریاستوں کے چیف الیکشن کمشنروں(سی ای سیز) کے ساتھ قریبی تال میل کے ذریعے نوڈل افسروں کے ذریعے انجام دیا  گیا  تاکہ سیکورٹی، موسم، سڑک کے رابطے وغیرہ کے اثاثوں کے استعمال کو بہتر بنایا جا سکے۔ ہندوستانی فوج(آئی اے) اور بی ایس ایف کے ہیلی کاپٹر دستوں  کو بھی عام انتخابات 2024 کے ہموار انعقاد کے مجموعی منصوبے میں شامل کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1FNBM.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo20XWF.jpeg

 

ش ح۔س ب ۔ رض

U:7368

 



(Release ID: 2024617) Visitor Counter : 32