مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
منوہر لال نے ایم او ایچ یو اے کے وزیر کا عہدہ سنبھالا
انہوں نے ترقی کے ایجنڈے کو نئی رفتار اورقوت کے ساتھ آگے بڑھانے کا عہدکیا
Posted On:
11 JUN 2024 6:35PM by PIB Delhi
مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) میں آج دونوں نئے کابینہ وزیر جناب منوہر لال اور وزیر مملکت جناب ٹوکھن ساہو کے اپنے اپنے عہدے سنبھال لئے ہیں ۔ انہوں نے وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک مشترکہ جائزہ میٹنگ کی جنہوں نے وزارت کے کلیدی مشنوں کے بارے میں پریزنٹیشنز پیش کیں۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، جو کہ اب تک پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ایم او ایچ یو اے کے وزیر کا عہدہ سنبھالے ہوئے تھے، بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جناب منوہر لال نے صاف ستھرے اور سرسبز شہروں کو یقینی بنانے کے لیے اہم کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور سووچھ بھارت مشن کے تحت کچرے کو دولت میں تبدیل کرنے کے مشن کے ایک حصے کے طور پر ہمارے تمام شہروں کو ’کوڑا کرکٹ سے پاک‘ بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔
جائزہ میٹنگ میں، وزیر موصوف نے شہروں کے لئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور 4,900 یو ایل بیز میں پانی کی فراہمی کی عالمی کوریج کو یقینی بنانے اور 500 امرت شہروں میں سیوریج اور سپٹیج بندوبست سے متعلق امرت مشن کے مقاصد کی ستائش کی۔
شہری علاقوں کے سفری تجربے کو آسان بنانے میں میٹرو ریل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ تمام میٹرو پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کی کوششوں کو دوگنا کیا جائے گا، کیونکہ میٹرو ، آمد ورفت کا ترجیحی وسیلہ بن گیا ہے جو کہ معاشرے کے تمام طبقات کے لئے آسان اور محفوظ ہے۔
اس کے علاوہ وزیر موصوف نے اس بات کو نمایاں کیا کہ اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت مکمل کیے گئے پروجیکٹوں نے ملک میں شہری منصوبہ بندی اور حکمرانی میں نئے معیارات قائم کیے ہیں۔ ان شہروں میں بہتر شہری انتظام کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور 100 شہروں میں سے ہر ایک میں شہری خدمات مختلف شعبوں میں نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہیں۔ جن میں جرائم وغیرہ کا پتہ چلانے ، شہریوں کی حفاظت اور سلامتی، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، ٹھوس کچرے کو ٹھکانےلگانے اوراسے ا زسرنو قابل استعمال بنانے ، پانی کی فراہمی، قدرتی آفات سے نمٹنے کے بندوبست وغیرہ شامل ہیں۔
جناب منوہر لال نے ملک کے تمام حصوں میں شہری غریبوں تک پی ایم سوانیدھی اور ڈی اے وائی – این یو ایل ایم مشن کے فوائد تک رسائی کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، تاکہ شہری غربت کی متعدد جہتوں سے نمٹا جاسکے اور ان کی آمدنی اور ذریعہ معاش کو بہتر بنایا جا سکے۔
اپنے خود کے مکان کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پی ایم اے وائی لاکھوں لوگوں کے زندگی بھر کے خواب کو پورا کرنے کی غرض سے کام کر رہی ہے اور اس لیے پی ایم اے وائی (شہری) کے تحت مزید ایک کروڑ مکانات بنانے کا وزیر اعظم کا اعلان ،ان کی وزارت کی کلیدی ترجیح ہو گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ہاؤسنگ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً ریاستی سطح پر موثر جائزہ لیا جائے گا۔
کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد، انہوں نے ملک میں پائیدار شہری ترقی کے لیے اسٹریٹجک نیز حکمت عملی پر مبنی اور جامع روڈ میپ کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور ایک مبنی برشمولیت اور وکست بھارت کے حصول کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کو نئی رفتار کے ساتھ آگے بڑھانے کا عہد کیا۔
*************
ش ح ۔ع م۔ف ر
U. No.7357
(Release ID: 2024525)
Visitor Counter : 50