وزارتِ تعلیم

جناب جینت چودھری نے وزارت تعلیم کے وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھال لیا


وزارت تعلیم، تعلیم کے شعبے کی ترقی اور اصلاحات کو آگے بڑھا رہی ہے: جناب جینت چودھری

Posted On: 11 JUN 2024 6:27PM by PIB Delhi

جناب جینت چودھری نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں وزیر مملکت برائے تعلیم کا چارج سنبھال لیا۔ وزارت تعلیم پہنچنے پر جناب  چودھری کا وزارت کے سینئر عہدیداروں نے استقبال کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JFKR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TYSU.jpg

انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے ان پر  کئے گئے اعتماد کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم کے شعبے کو بڑھانے کے لئے تندہی سے کام کرنے کا عہد کیا۔ جناب چودھری نے کہا کہ حکومت آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں وزارت میں ایک کردار ملنے پر فخر ہے، جو تعلیم کے اہم شعبے کی ترقی اور اصلاحات کو آگے بڑھا رہی ہے۔

جناب  جینت چودھری ایسے پروگراموں اور منصوبوں کو نافذ کرنے کے حامی ہیں جو محروموں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں ضم کرتے ہیں تاکہ تمام شعبوں اور پورے ملک میں مسلسل ترقی اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وہ اپنے ساتھ تجربہ کی دولت اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے گہری وابستگی بھی لے کر آئے ہیں۔ وہ کامرس کی قائمہ کمیٹی، مالیات کی مشاورتی کمیٹی، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور حکومتی یقین دہانیوں کی کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں ۔ وہ اس سے قبل زراعت اور مالیات کی قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ اخلاقیات سے متعلق کمیٹی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جناب جینت چودھری نے دہلی یونیورسٹی کے شری وینکٹیشور کالج سے انڈرگریجویٹ کی تعلیم حاصل کی اور 2002 میں لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے اکاؤنٹنگ اور فنانس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

****

 

ش ح۔ج ق۔ج ا

U:7361

 



(Release ID: 2024523) Visitor Counter : 24