تعاون کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے تعاون کے مرکزی وزیر كی ذمہ داری سنبھال لی


تعاون کی وزارت ’سہکار سے سمردّھی‘ کے منتر پر عمل کرتے ہوئے کسانوں کو بااختیار بنا کر دیہی اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے رُخ پر کام کرے گی

حکومت کوآپریٹیو سے وابستہ کروڑوں لوگوں کو نئے مواقع فراہم کرکے اُن کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پرعزم

Posted On: 11 JUN 2024 7:01PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے اٹل اکشے ارجا بھون میں وزیر براءے تعاون کا عہدہ سنبھال لیا۔

IMG_0043.JPG

ذمہ داری سنبھالنے کے بعد جناب امیت شاہ نے ایكس پر پوسٹ کیا ہے كہ " تعاون كی وزارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے 'سہکار سے سمردیھی' کے وژن کے مطابق کسانوں کو بااختیار بنا کر دیہی معیشت کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتی رہے گی۔ ہماری حکومت تعاون کے نظریے کو مستحكم كرتے ہوئے اس شعبے سے وابستہ کروڑوں لوگوں کو نئے مواقع فراہم کرکے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے۔ آج مجھے مودی 3.0 میں دوبارہ تعاون کے وزیر کی ذمہ داری سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے"۔

IMG_0026.JPG

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 2024413) Visitor Counter : 22