وزارت خزانہ

جناب پنکج چودھری نے وزارت خزانہ میں مملكتی وزیر خزانہ کے طور پر مسلسل دوسری میعاد كی ذمہ داری سنبھال لی

Posted On: 11 JUN 2024 7:14PM by PIB Delhi

جناب پنکج چودھری نے آج نئی دہلی میں وزارت خزانہ میں اپنی مسلسل دوسری میعاد میں وزیر مملکت برائے خزانہ کا عہدہ سنبھال لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BBW1.jpg

جناب چودھری كی بھارتیہ جنتا پارٹی )بی جے پی( کے پارلیمانی ركن (ایم پی( کے طور پر یہ ساتویں میعاد ہے اور وہ 18ویں لوک سبھا میں اتر پردیش کے مہاراج گنج سے منتخب ہوئے ہیں۔

ذمہ داری سنبھالنے کے بعد جناب چودھری نے فنانس سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن اور وزارت خزانہ کے دیگر سکریٹریوں کے علاوہ حکومت ہند کے اعلیٰ اقتصادی مشیر کے ساتھ مختصر بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024AQ2.jpg

تین دہائیوں سے عوامی خدمت میں سرگرم جناب چودھری ماضی میں گورکھپور کے ڈپٹی میئر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ جناب چودھری گورکھپور یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔

پچھلے کئی برسوں تك جناب چودھری کئی پارلیمانی کمیٹیوں کے رکن رہے۔ ان میں پبلک انڈرٹیکنگز کمیٹی؛ ممبران پارلیمنٹ كی لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم  سے متعلق کمیٹی؛ سائنس اور ٹیکنالوجی، ماحولیات اور جنگلات پر قائمہ کمیٹی؛ دیہی ترقی، پنچایتی راج اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی؛ کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی قائمہ کمیٹی اور ریلوے کی قائمہ کمیٹی قابل ذکر ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2024412) Visitor Counter : 25