خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
جناب رونیت سنگھ بٹو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کیلئے مرکزی وزیر مملکت کا چارج سنبھالا
Posted On:
11 JUN 2024 6:45PM by PIB Delhi
جناب رونیت سنگھ بٹو نے آج نئی دلی میں فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے مرکزی وزیرمملکت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھالی۔


سکریٹری محترمہ انیتا پروین اور دیگر اعلیٰ افسران نے وزیر موصوف کا خیر مقدم کیا۔ جناب رونیت سنگھ بٹو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان سے بھی ملاقات کی اور ہندوستان کے ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں اختراع اور ترقی کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔


انہوں نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ وزیراعظم نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ ذمہ داری ان کو سونپی ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2024397)
Visitor Counter : 84