پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جناب ہردیپ سنگھ پوری نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر کے طور پر عہدہ سنبھالا
2025 تک ایتھنول کی 20 فیصد آمیزش کے ہدف کی حصولیابی کی حکومت کی عہدبندگی کا ازسر نو اعادہ کیا
Posted On:
11 JUN 2024 6:37PM by PIB Delhi
جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں سرکاری طور پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت انگیز قیادت میں بھارت نے توانائی کی دستیابی، استطاعت اور پائیداری سے متعلق توانائی کے مسئلے کو کامیابی کے ساتھ حل کیا جبکہ ہمارے پڑوسی ممالک اور یہاں تک کہ ترقی یافتہ ممالک بھی توانائی کے صحیح استعمال ، پمپ ڈرائی آؤٹ اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارت شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ڈھائی سال کے حوالے سے ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ 2014 میں ہمارے ایل پی جی کنکشن کی تعداد محض 14 کروڑ تھی اور صرف 55 فیصد آبادی کو ایل پی جی سلنڈر تک رسائی حاصل تھی اور اب یہ کنکشن 32 کروڑ تک پہنچ چکا ہے اور اب تمام ماؤں اور بہنوں کو ایل پی جی تک رسائی حاصل ہے کیونکہ ہماری اُجووَلا اسکیم ازحد کامیاب رہی ہے۔ "
تلاش اور پیداوار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب پوری نے کہا کہ 98/2 کنویں سے تیل کی پیداوار بہت جلد 45,000 بیرل یومیہ تک بڑھ جائے گی اور گیس کی پیداوار بھی جلد شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’’مغربی آف شور کے لیے، او این جی سی نے بین الاقوامی تکنالوجی شراکت دار حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی ایک ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ 75 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ سالانہ آمدنی رکھنے والی تیل اور گیس کی تمام بین الاقوامی کمپنیوں کو اس ٹینڈر میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔‘‘
2025 تک 20 فیصد ایتھنول کی آمیزش کے ہدف کو حاصل کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، "صرف مئی کے مہینے میں، ہم ایتھنول کی ملاوٹ کے 15 فیصد حصے کو عبور کرنے میں کامیاب رہے۔" انہوں نے مزید کہا، "جیسا کہ آپ جانتے ہیں، وزیراعظم نے 2030 تک 20 فیصد آمیزش کا ہدف مقرر کیا تھا۔ میں نے جو دیکھا ہے اور جو کام جاری ہے، اس کی بنیاد پر، مجھے معقول حد تک یقین ہے کہ 20 فیصد آمیزش کا ہدف، جسے 2030 سے 2025 تک لایا گیا تھا، سال 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
ریفائننگ کے عمل میں گرین ہائیڈروجن کے انضمام کے لیے حکومت کی کوشش کو اجاگر کرتے ہوئے، شری پوری نے کہا کہ پانی پت (10 کے ٹی اے )، متھرا (5 کے ٹی اے ) اور پارادیپ (10 کے ٹی اے ) میں ریفائنریوں میں گرین ہائیڈروجن پلانٹس جلد ہی نصب کیے جائیں گے۔ "پہلا گرین ہائیڈروجن پلانٹ (10 میگاواٹ) 27 مئی 2024 کو شروع کیا گیا تھا، جبکہ اس وقت انتخابات کا عمل بھی جاری تھا۔ ہمارے بہت سے تیل پی ایس یوز گرین ہائیڈروجن کی فراہمی کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کے عمل میں ہیں۔ کوچی ہوائی اڈے سے بس چلانے کے لیے کوچی میں گرین ہائیڈروجن اسٹیشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ریفائننگ سیکٹر میں آنے والے پروجیکٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب پوری نے کہا کہ بی پی سی ایل گرین فیلڈ ریفائنریاں قائم کرنے کے لیے ایڈوانس مرحلے میں ہے اور گیل پیٹرو کیمیکلز کے لیے ایتھین کریکر یونٹ کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "بی پی سی ایل کی بینا ریفائنری آ رہی ہے اور کاویری بیسن ریفائنری بھی آئی او سی ایل کے ذریعے چنئی میں آ رہی ہے" ۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7349
(Release ID: 2024396)
Visitor Counter : 46