ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جینت چودھری نے ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کی ذمہ داری سنبھالی


میں اپنی قوم کے لیے ایک اہم وزارت میں اپنا کردار ادا کروں گا - جناب جینت چودھری

Posted On: 11 JUN 2024 5:26PM by PIB Delhi

جناب جینت چودھری نے آج نئی دہلی کے کوشل بھون میں ہنر کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کا چارج سنبھال لیا۔ ان کی آمد پر، جناب چودھری کا استقبال سکریٹری، ایم ایس ڈی ای، جناب اتل کمار تیواری اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔

Image https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DSAA.jpg

انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی طرف سے ان پر کئے گئے اعتماد کے لئے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ وزارت میں اپنا کردار ادا کریں گے، جو کہ ملک کے لئے اہم ہے کیونکہ یہ عالمی معیشت کے رہنما کے طور پر اپنا راستہ طے کرتی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب چودھری نے کہا کہ ہندوستان کو  اپنی وسیع اور نوجوان آبادی کے ساتھ ان کی امنگوں کو  پورا کرنے کے لیے ہنر مندی، ری اسکلنگ اور اپ ا سکلنگ کے مواقع سے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کے ساتھ بالکل مطابقت رکھتا ہے جہاں ہر شہری کو ترقی کی منازل طے کرنے اور ہمارے ملک کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں نئی ​​اور صنعت سے ہم آہنگ  مہارتوں کی مسلسل ضرورت ہے، اور وزارت کی مسلسل کوششیں ہنر مندی اور روزگار کے منظر نامے پر واضح اثر ڈالیں گی۔

 یہ وزارت ا سٹریٹجک اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے جو مہارت کے فرق کو پُر کرتے ہیں جن میں اہم اسکیمیں جیسے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی )، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس)شامل ہیں جن کی توجہ  روزگار کی صلاحیت کو بڑھانے اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے پر مسلسل مرکوزہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنانے، بنیادی ڈھانچے کو بڑھا کر، اور جامع تعلیم کو فروغ دے کر، ایم ایس ڈی ای  کا مقصد افراد کو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی جاب مارکیٹ میں ترقی کے لیے درکار مہارتوں اور علم سے بااختیار بنانا ہے۔ یہ فوری طور پر اعلیٰ اثر والے اقدامات کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو فوری اور ٹھوس پیش رفت کے لیے ہماری لگن کو ظاہر کرتے ہیں۔

جناب جینت چودھری ایسے پروگراموں اور آغازوں کو نافذ کرنے کے وکیل ہیں جو محروموں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں ضم کرتے ہیں تاکہ تمام شعبوں اور پورے ملک میں مسلسل نمو اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وہ اپنے ساتھ تجربہ کی دولت اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے گہری وابستگی بھی رکھتے ہیں۔ وہ کامرس کی قائمہ کمیٹی، مالیات کی مشاورتی کمیٹی، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور حکومتی یقین دہانیوں کی کمیٹی کے ایک  رکن تھے۔ وہ اس سے قبل زراعت اور مالیات کی قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی کمیٹی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جناب جینت چودھری نے دہلی یونیورسٹی کے شری وینکٹیشورا کالج سے انڈرگریجویٹ تعلیم حاصل کی اور 2002 میں لندن اسکول آف اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس سے اکاؤنٹنگ اور فنانس میں ایم ایس سی کیا۔

***********

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:7333

 


(Release ID: 2024348) Visitor Counter : 45