دیہی ترقیات کی وزارت

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے باضابطہ طور پر دیہی ترقی کی وزارت کا عہدہ سنبھالا


وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے بھی اپنے عہدہ کا چارج سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 5:36PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج دیہی ترقی کی وزارت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دیہی ترقی، وزیر اعظم نریندر مودی کی ترجیح رہی ہے اور اس سمت میں کئی اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ جناب چوہان نے کہا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) جیسی اسکیموں نے ملک کے دیہی منظرنامے کو بدل دیا ہے۔ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی  اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا روزگار پیدا کرنے والی اسکیم ہے اور اب اس اسکیم کے تحت اثاثے بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں دیہی ترقی میں انقلابی پیشرفت ہوئی ہے اور تین کروڑ لکھ پتی دیدیوں کو بااختیار بنانا ان کا خواب ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ یہ اسکیم ان کے دل کے بہت قریب ہے اور ان کی حکومت ملک کی خواتین آبادی کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کا ایک مشن ہے اور خود امداد ی گروپ اس کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیہی ترقی کے وزیر نے یہ بھی کہا کہ ان کی وزارت حکومت کے 100 دن کے پلان میں طے شدہ کاموں کو حاصل کرنے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے مرکزی کابینہ کی طرف سے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مزید تین کروڑ مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00159Y0.jpg

 

بعد ازاں، انہوں نے وزارت کے سینئر حکام کی میٹنگ کی اور وزارت کے کام میں شفافیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دیہی ترقی کے لیے حکومتی منشور بھی پیش کیا اور ہر ایک سے اس کی تکمیل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MZ39.jpg

 

دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے بھی آج اپنے قلمدان کا چارج سنبھال لیا ہے۔ محکمہ کے سیکرٹریوں اور وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے معزز وزراء کا استقبال کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HQO2.jpg

 

****

 

 

ش ح۔ش ت۔ن ع

U:7331



(Release ID: 2024323) Visitor Counter : 27