وزارت سیاحت

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے وزارت سیاحت کا چارج سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 2:49PM by PIB Delhi

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج یہاں مرکزی وزیر سیاحت کا عہدہ سنبھالا۔ سیاحت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ وی ودیاوتی نے وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ وزیر موصوف کا استقبال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001tryrtyrtC713.jpg

جناب شیخاوت کو وزارت سیاحت کے سینئر افسران نے وزارت کی اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے اظہار تشکر کیا کہ انہیں عالمی سطح پر بھارت کی نمائش اور دنیا کو اپنے ملک میں مدعو کرنے کی یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا "چونکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے مختلف دوروں اور الفاظ کے ذریعہ  ہماری سیاحتی صلاحیت پر زور دیا ہے، ہم کشمیر سے کنیا کماری تک اپنے مختلف قدرتی اور ثقافتی ورثے کے مقامات کو اجاگر کرتے ہوئے اسے بڑھانے کی سمت کام کریں گے" ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002fdfgdfgfdDX89.jpg

******

 ش ح۔م م - ج

UNO-7330



(Release ID: 2024235) Visitor Counter : 23