نیتی آیوگ
اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور 2024 : اٹل انوویشن مشن نے درخواستیں طلب کیں
Posted On:
11 JUN 2024 3:11PM by PIB Delhi
اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ، اے آئی ایم کے اٹل ٹنکرنگ لیبز پروگرام کے تحت با وقار'اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور 2024'۔ ایک اہم سمر بوٹ کیمپ کے لیے درخواستوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے۔ یہ بوٹ کیمپ اب ہندوستان بھر کے تمام اسکولوں بشمول غیر اے ٹی ایل اسکولوں کے لیے کھلا ہے۔
اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور 2024 حصہ لینے والے طلباء کے لیے ایک تبدیلی کا تجربہ ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ 40 دنوں کے دوران، جون سے جولائی تک، شرکاء ایک ورچوئل سفر کا آغاز کریں گے جس کا مقصد انہیں ضروری ڈیجیٹل مہارتوں اور فریم ورک سے آراستہ کرنا ہے۔ بوٹ کیمپ کے اختتام تک، طلباء کے پاس اپنے آن لائن وینچرز کو تصور کرنے اور تیار کرنے کے لیے آلات اور علم ہوگا۔
اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور کا اثر اس کے پچھلے ایڈیشنز سے ظاہر ہوتا ہے، جس میں 5000 سے زیادہ ٹیم اختراعات دیکھی گئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے ایڈیشن کی سرفہرست 100 ٹیموں کو باوقار انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی)سے انٹرنشپ اور فنڈنگ کے مواقع ملے۔
رجسٹرڈ ٹیمیں 'مینٹر انڈیا انیشی ایٹو' کے تحت پورے ملک میں اے آئی ایم کے سرشار سرپرستوں کی بوٹ کیمپ کی مدت کے دوران وقف شدہ رہنمائی سے فائدہ اٹھائیں گی۔ 20 جون سے 25 جولائی تک، طلباء ڈیجیٹل، پروڈکٹ، اور انٹرپرینیورشپ کی مہارتوں کا احاطہ کرنے والے ماہرین کے سیشنز میں مصروف ہو سکتے ہیں جن کی تکمیل مزید مرتکز نقطہ نظر کے لئے موزوں دست گیری کے سیشنز کے ذریعے ہوگی۔
اس سال شرکاء کے تجربے کو بڑھانے کی کوشش میں، اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور 2024 نے کئی دلچسپ اضافے متعارف کرائے ہیں۔ ان میں ٹنکرپرینیور کومک بک سیریز شامل ہے، جو حوصلہ افزائی اور تحریک دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، نیز آسان تصور پر نظر ثانی کے لیے فلیش کارڈز۔ ٹنکر چیمپس طلباء کی زیرقیادت ایک غیر منافع بخش کلب جس میں 23 کامیاب 'ٹنکر پرینیورز' شامل ہیں، کی طرف سے تیار کیے گیے یہ اضافے سیکھنے کے ایک متحرک اور بھرپور ماحول کا وعدہ کرتے ہیں۔
مشن ڈائریکٹر اے آئی ایم ڈاکٹر چنتن ویشنو نے پروگرام کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ ہم سب کے لیے ایک پر جوش لمحہ ہے۔ ہم نے پچھلے تین ایڈیشنز میں کچھ شاندار اختراعات دیکھی ہیں۔ طلباء کے لیے، اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور سوچ سے عمل درآمد تک کا سفر طے کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ مجھے خاص طور پر خوشی ہے کہ ہم ٹنکر چیمپس کے ساتھ شراکت کر رہے ہیں۔ ہماری اپنی ٹنکر پرینیور کمیونٹی کی خدمات میں مصروف ہونے سے بہتر کیا ہو سکتا ہے"
دلچسپی رکھنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ 18 جون 2024 کی آخری تاریخ سے پہلے فراہم کردہ لنک https://aimapp2.aim.gov.in/atp2024/index.php کے ذریعے اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور 2024 کے لیے رجسٹر کریں۔ تفصیلی بروشر کے لیے، یہاں کلک کریں https:// aim.gov.in/pdf/Tinkerpreneur-2024-Brochure.pdf۔
***********
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:7306
(Release ID: 2024173)
Visitor Counter : 63