کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

محترمہ انوپریہ پٹیل نے کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 3:44PM by PIB Delhi

محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج 11 جون 2024 کو شاستری بھون میں کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھال لیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XYWL.jpg

.

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اور مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا کی رہنمائی میں کیمیکل اور کھاد کی وزارت 2047 تک جناب نریندر مودی کے وکست بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سمت میں وہ جلد ہی وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ مختلف اقدامات شروع کرنے کے لیے پیش رفت کا جائزہ لیں گی جس میں "100 دن کا ایکشن پلان" اور اس مقصد کے لیے اگلے پانچ سالوں میں مختلف اسکیموں کا آغاز بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XH23.jpg

اس سے پہلے، وہ کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت (2021 تک) کے ساتھ ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت (2016-2019) کے قلمدان بھی سنبھال چکی ہیں۔ وہ مختلف پارلیمانی کمیٹیوں کا بھی حصہ رہی ہیں جن میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس، خواتین ایمپاورمنٹ ، او بی سی کی بہبود، سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہ اور  جہاز رانی ، ریلوے کنونشنز، توانائی سے متعلق کمیٹیاں شامل ہیں۔

******

 ش ح۔م م - ج

UNO-7316



(Release ID: 2024145) Visitor Counter : 26