امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

محترمہ نیمو بین جینتی بھائی بمبھانیہ نے صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کی وزارت کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا


جناب  بی ایل ورما نے صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے وزیر مملکت کے طور پر چارج لیا

Posted On: 11 JUN 2024 3:25PM by PIB Delhi


محترمہ نیمو بین جینتی بھائی بمبھانیہ نے آج یہاں باضابطہ طور پر صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کی وزارت میں وزیر مملکت  کا چارج سنبھال لیا۔ ٹیکسٹائل کے سابق مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے،  مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور ریاستی وزیر بی ایل ورما کی موجودگی میں ،  محترمہ بمبھانیہ کو  گلدستہ پیش کیا۔

جناب بی ایل ورما نے بھی، جناب  گوئل اور جناب  جوشی کی موجودگی میں،  آج یہاں صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کی وزارت میں  وزیر مملکت کا چارج لیا ۔  محترمہ بمبھانیہ نے اس موقع پر جناب  ورما کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم  کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا اور صارفین کے امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ندھی کھرے اور وزارت کے سینئر افسران موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7309



(Release ID: 2024112) Visitor Counter : 27