وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے ماہی پروری،مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار اور پنچایتی راج کی وزارت کا چارج سنبھالا
وزراء مملکت جناب جارج کورین اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے بھی چارج سنبھالا
Posted On:
11 JUN 2024 3:10PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے آج ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار اور پنچایتی راج کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے ویژن اور پالیسیوں پر عمل درآمد میں تسلسل رہے گا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ان کی توجہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے پر مرکوز رہے گی جو اس وژن کے نفاذ میں ظاہر ہو سکتی ہے۔
پنچایتی راج اور ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی پیدا وار کے وزرائے مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور وزیر مملکت برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار جارج کورین نے بھی اپنے اپنے قلمدانوں کا چارج سنبھالا۔ محکمہ کے سیکرٹریوں اور وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے معزز وزراء کا استقبال کیا۔
*********
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:7307
(Release ID: 2024105)
Visitor Counter : 49