صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

محترمہ انوپریہ پٹیل نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت کے طور پرعہدہ سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 2:56PM by PIB Delhi

محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج یہاں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت کے طورپر عہدہ سنبھال لیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FL18.jpg

 

محترمہ انوپریہ پٹیل 2014، 2019 اور دوبارہ 2024 میں مرزا پور کے حلقہ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔ وہ جولائی 2016 سے مئی 2019 تک صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت اور جولائی2021 سے جون 2024 تک تجارت اور صنعت  کی وزارت میں مرکزی وزیر  مملکت رہی تھیں۔

محترمہ پٹیل نے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کی رکن ہونے سے لے کر وزارت تجارت اور صنعت میں مرکزی وزیر مملکت کے طور پر اپنے موجودہ رول تک مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OTGX.jpg

 

مرکزی وزیر کا استقبال وزارت کے سینئر عہدیداروں بشمول جناب اپوروا چندرا، مرکزی صحت سکریٹری اور محترمہ رولی سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری (صحت) نے کیا۔

 

****

 

ش ح۔ش ت۔ن ع

U:7304



(Release ID: 2024101) Visitor Counter : 30