بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مرکزی وزیرجناب جیتن رام مانجھی اور وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کی وزارت کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
11 JUN 2024 2:38PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نےبہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ 2014 سے 2015 کے درمیان بہار کے وزیر اعلیٰ رہے تھے۔
محترمہ شوبھا کرندلاجے نے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پربھی عہدہ سنبھالا۔ وہ حکومت ہند میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزیر مملکت اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزیر مملکت کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ سکریٹری (ایم ایس ایم ای)اور وزارت کے تمام سینئر افسران نے مرکزی وزیر اور وزیر مملکت کا خیرمقدم کیا۔
مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وژن 2047 میں انہیں شامل کرنے اور انہیں ایم ایس ایم ای کو ایک فوکل پوائنٹ کے طور پر شامل کرنے والے آتم نربھر بھارت کے سفر کا حصہ بنانے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کو خود کفیل بنانے اور جی ڈی پی میں ان کا حصہ بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
دونوں وزراء نے وزارت کے افسران سے کہا کہ وہ ایم ایس ایم ای کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے اپنے شعبے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
****
ش ح۔ش ت۔ن ع
U:7303
(Release ID: 2024075)
Visitor Counter : 53