وزیراعظم کا دفتر

تیسری مرتبہ  ہندوستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں


مبارکباد کے پیغامات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ

Posted On: 10 JUN 2024 12:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد کے پیغامات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیاہے۔ جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا جواب دیا۔

 

مائیکروسافٹ کے بانی، جناب  بل گیٹس کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

 

بل گیٹس آپ کے پیغام کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتاہوں۔ جناب مودی نے چند مہینے پہلے بل گیٹس کے ساتھ بہت ہی مثبت اور دل چسپ بات چیت کو یاد کیا، جس میں بات چیت   میں حکمرانی، صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کےیکسر بدلتے رول  ، آب وہوا کی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے لیے بھارت کی عہد بستگی  کی بات شامل تھی ۔ ہم انسانیت کے مفاد کے لیے اختراع کو فروغ دینے کے لیے اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کی ایک پوسٹ جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا؛

‘‘میرے دوست حامد کرزئی مبارک باد کے الفاظ کے لیے آپ کا شکریہ’’

یوگانڈا کے صدر، جناب یووری کے موسیوینی کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

 

" صدر یووری کے موسیوینی، آپ کے والہانہ مبارک باد کے الفاظ دل کی گہرائیوں سےقابل تعریف ہے ۔ ہم یوگانڈا کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ افریقی یونین جی20 کی صدارت کا مستقل رکن بن گیاہے۔ ہم تمام شعبوں میں اپنے تاریخی رابطوں کو مزید فروغ دیں گے۔

سلووینیا کے وزیر اعظم جناب  رابرٹ گولوب کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

 

"وزیراعظم رابرٹ گولوب کی آپ کی پرتپاک مبارکباد قابل  تعریف ہے۔ ہم اپنی تیسری مدت کار میں ہندوستان اور سلووینیا کے درمیان قریبی شراکت داری کو مزید گہرا کرنا جاری رکھیں گے۔

فن لینڈ کے وزیر اعظم جناب پیٹری اورپو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

 

‘‘ وزیر اعظم پیٹری اورپو ،آپ کی نیک خواہشات کے لئے کا شکریہ۔ میں ہندوستان-فن لینڈ تعلقات میں رفتار بڑھانے اور ہماری شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا متمنی ہیں۔’’

کینیڈا کے وزیر اعظم جناب جسٹن ٹروڈو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

 

"مبارکباد کے پیغام کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہندوستان کینیڈا کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم اور ایک دوسرے کے تحفظات کے احترام کی بنیاد پر کام کرنے کا منتظر ہے۔

سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے وزیر اعظم ڈاکٹر ٹیرنس ڈریو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

 

‘‘وزیر اعظم ٹیرنس ڈریو،آپ کا شکریہ۔ ہمیں سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے ساتھ صدیوں پرانے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات پر فخر ہے۔ گلوبل ساؤتھ میں کلیدی کیریبین پارٹنر کے طور پر ایک مضبوط ترقیاتی تعاون کی تعمیر کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔’’

یمن کے وزیر اعظم جناب احمد عواد بن مبارک کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

 

‘‘وزیر اعظم احمد عواد بن مبارک آپ کی نیک خواہشات کے  لیے تہہ دل سے شکریہ۔ ہم یمن کے ساتھ تاریخی اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم ملک کے لوگوں کے لیے امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

ٹیسلا موٹرز کے سی ای او مسٹر ایلون مسک کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

 

"ایلون مسک آپ کی نیک خواہشات کا معترف ہوں۔ باصلاحیت ہندوستانی نوجوان، ہماری آبادی، پیشین گوئی کی جانے والی پالیسیاں اور مستحکم جمہوری سیاست ہمارے تمام شراکت داروں کو کاروباری ماحول فراہم کرتی رہیں گی۔

ایسواتینی کے وزیر اعظم جناب رسل میسو دلامینی کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

 

‘‘رسل ممیسو دلامینی، شاہی خاندان اور ایسواتینی کے شاہی گھرانے اور  ایسواتینی سلطنت کے دوستانہ عوام  کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیے جانے کے لیے آپ کا مشکور ہوں۔ ہم اپنی شراکت داری کو مستحکم  کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔’’

بیلیز کے وزیر اعظم جناب جان برائسیو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

 

‘‘وزیر اعظم جان برائسینو، آپ کا شکریہ۔ ہم بیلیز کے ساتھ دوستی کی قدر کرتے ہیں اور ان رشتوں کو مضبوط بنانے اور گلوبل ساؤتھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم جناب الیگزینڈر ڈی کرو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

 

"وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو  آپ کا  شکریہ۔ متحرک اور مضبوط ہندوستان- بیلجیم شراکت داری نئی مدت کار میں نئی ​​بلندیوں کو حاصل کرتی رہے گی۔

بولیویا کے صدر جناب لوئس آرس کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

 

‘‘ہندوستانی جمہوریت کے لئے صدر لوئس آرس آپ کے خوش کن الفاظ  اور مبارکباد کے پیغام کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتا ہوں ۔ بولیویا لاطینی امریکہ میں ہندوستان کا ایک قابل قدر شراکت دار ہے۔ ہم اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے عہد بستہ ہیں۔’’

آئرلینڈ کے وزیر اعظم جناب سائمن ہیرس کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

 

‘‘وزیر اعظم سائمن ہیرس، آپ کے اچھے الفاظ کے لئے شکر گزار ہوں۔

بھارت  اور آئرلینڈ کے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار سے  جڑے ہوئے ہیں۔ میں اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کے عزم کا ذکر کرتا  ہوں کیونکہ ہم اپنے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

زامبیا کے صدر، جناب  ہاکائندے ہچلیماکی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

 

‘‘صدرجناب  ہاکائندے ہچلیما آپ کے  مبارکبادی الفاظ کے لیے آپ  کا مشکور ہوں۔ بھارت اور زامبیا کی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی۔

انڈونیشیا کے منتخب صدر، جناب  پرابوو سوبیانتو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

 

" منتخب صدر پرابوو سوبیانتو، آپ کی نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں اپنی جامع اہمیت کی حامل شراکت داری کو مضبوط بنانے اور ہمارے پرانے تعلقات کو استوار کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کامتمنی ہوں۔"

سوئس کنفیڈریشن کی صدر محترمہ وائلا ایمہرڈ کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

 

"صدر وائلا ایمہرڈ، ہم آپ کے اچھے الفاظ کی قدر کرتے ہیں۔ بھارت میں ‘جمہوریت کےتہوار ’ نے درحقیقت  عالمی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ہم بھارت -سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

*****

ش ح۔ش م۔ج ا

U:7293



(Release ID: 2023984) Visitor Counter : 22