عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے مئی 2024 کے لیے مرکزی وزارتوں/ محکموں کی کارکردگی کے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر 25ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی


مئی، 2024 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے کل 1,05,991 شکایات کا ازالہ کیا گیا

لگاتار 23ویں ماہ مرکزی سیکرٹریٹ میں ماہانہ ازالے کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

محکمہ محصولات، سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز اور پینے کے پانی اور صفائی کی وزارت مئی 2024 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں گروپ اے زمرے میں سرفہرست ہے

نیتی آیوگ، پارلیمانی امور کی وزارت اور آیوش کی وزارت مئی 2024 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں گروپ بی زمرے میں سرفہرست ہے

Posted On: 10 JUN 2024 8:37PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے مئی 2024 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے شائع کردہ مرکزی وزارتوں/ محکموں کے بارے میں 25ویں رپورٹ ہے۔

مئی، 2024 کی پیش رفت مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے 1,05,991 شکایات کا ازالہ کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ مرکزی وزارتوں/ محکموں میں جنوری سے مئی 2024 تک شکایت کے نمٹانے کا اوسط وقت 12 دن ہے۔ یہ رپورٹ 10 مرحلہ سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحی عمل کا حصہ ہیں جسے ڈی اے آر پی جی نے ڈسپوزل کے معیار کو بہتر بنانے اور ٹائم لائن کو کم کرنے کے لیے اپنایا تھا۔

رپورٹ مئی 2024 کے مہینے میں تمام چینلوں (سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل، پی ایم او پی جی پورٹل، موبائل ایپلیکیشن) کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس پر رجسٹرڈ نئے صارفین کا ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ مئی، 2024 کے مہینے میں کل 49486 نئے صارفین رجسٹر ہوئے، جس میں سب سے زیادہ رجسٹریشن اتر پردیش (7323) سے ہوئی، اس کے بعد مہاراشٹر کا نمبر 5290 رجسٹریشن کے ساتھ دوسرا ہے۔

مذکورہ رپورٹ مئی 2024 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ریاستی تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زیادہ سی ایس سی پر دستیاب ہے، جو 2.5 لاکھ گاؤں کی سطح کے کاروباریوں (وی ایل ای) کے ساتھ منسلک ہے۔ مئی 2024 کے مہینے میں سی ایس سی کے ذریعے 6011 شکایات درج کی گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات آسام سے (2383 شکایات) اس کے بعد اتر پردیش (831 شکایات) سے درج کی گئیں۔ یہ ان اہم مسائل/ زمروں کو بھی اجاگر کرتا ہے جن کے لیے زیادہ سے زیادہ شکایات سی ایس سی کے ذریعے درج کی گئیں۔ رپورٹ میں شکایات کے مؤثر حل کی کامیابی کی کہانیاں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں مرکزی وزارتوں/ محکموں اور ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں سے شکایات کے مؤثر حل کی پانچ کامیابی کی کہانیاں بھی شامل ہیں۔

مرکزی وزارتوں/ محکموں کے لیے مئی 2024 کے لیے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

 

1۔ پی جی معاملے

  • مئی 2024 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 109889 پی جی معاملے موصول ہوئے، 105991 پی جی معاملوں کا ازالہ کیا گیا اور 31 مئی 2024 تک 81331 پی جی معاملے زیر التوا ہیں۔
  • مئی 2024 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے کل 6011 شکایات درج کی گئیں۔

2۔ پی جی اپیلیں

  • مئی 2024 میں 17306 اپیلیں موصول ہوئیں اور 18607 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔
  • مرکزی سیکرٹریٹ کے پاس مئی 2024 کے آخر تک 23421 پی جی اپیلیں زیر التوا ہیں۔

3۔ شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (GRAI) - مئی، 2024

  • محکمہ محصولات، مرکزی بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز اور پینے کے پانی اور صفائی کی وزارت مئی 2024 کے لیے گروپ اے کے اندر شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔
  • نیتی آیوگ، پارلیمانی امور کی وزارت اور وزارت آیوش مئی 2024 کے لیے گروپ بی کے اندر شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔

************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7282



(Release ID: 2023902) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu