صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
نیپال کے وزیر اعظم نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2024 6:12PM by PIB Delhi
نیپال کے وزیر اعظم جناب پشپ کمل دہل ’پرچندا‘ نے آج (10 جون، 2024) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران، صدرجمہوریہ نے کہا کہ نیپال، ہندوستان کی ’پڑوسی سب سے پہلے‘ پالیسی کے تحت ایک ترجیحی شراکت دارہے۔انہوں نے نیپال کے وزیر اعظم کودونوں ملکوں کے درمیان منفرد تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم سے آگاہ بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے نیپال میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
********
U.No.7272
(ش ح ۔ا ع۔م ش )
(रिलीज़ आईडी: 2023792)
आगंतुक पटल : 136