صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے ہندوستان کے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں حصہ لینے والےپڑوسی ممالک کے رہنماؤں کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا
Posted On:
09 JUN 2024 11:59PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (9 جون، 2024) راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔
ضیافت میں شرکت کرنے والے رہنماؤں میں سری لنکا کے صدر عزت مآب رانیل وکرما سنگھے، مالدیپ کے صدر، عزت مآب محمد مویزو؛ سیشلز کے نائب صدر، عزت مآب احمد عفیف؛ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم، عزت مآب شیخ حسینہ؛ ماریشس کے وزیر اعظم، عزت مآب پروند کمار جگناوتھ اور محترمہ کوبیتا جگناوتھ؛ نیپال کے وزیر اعظم، عزت مآب پشپا کمل دہل پرچنڈا؛ اور بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب شیرنگ ٹوبگےشامل ہیں ۔
قائدین کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے نئی حکومت کی تقریب حلف برداری کے لیے دعوت نامہ قبول کرنے اور جمہوریت کے اس جشن میں شامل ہونے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس موقع پر ان کی موجودگی ہندوستان کی ‘پڑوسی سب سے پہلے’ پالیسی کی مرکزیت اور بحر ہند کے خطے کے لیے ہمارے ساگر (ایس اے جی ا ے آر)وژن کا ایک اور ثبوت ہے۔ ایک دوسرے کی ترقی اور بہبود کے اسٹیک ہولڈرز کے طور پر، ہم اپنے قریبی دوستوں اور پڑوسیوں پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے اور اس سے باہر امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ہمارے ساتھ کام کریں گے۔
صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کوبھی ہمارے عوام کی خدمت میں اعلیٰ ذمہ داری سنبھالنے پرکامیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
****
(ش ح۔ ج ق۔ ع آ)
U:7261
(Release ID: 2023688)
Visitor Counter : 70
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada