وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے منتخب اراکین کے ناموں کا آج اعلان کیا گیا
Posted On:
09 JUN 2024 3:28PM by PIB Delhi
جسٹس (محترمہ) آشا مینن (سبکدوش)، کورٹ کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر نے آج ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے لیے منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ انڈین ویٹرنری کونسل ایکٹ، 1984 (1984 کا 52) کے سیکشن 3 (3) اور سیکشن 64 کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، انڈین ویٹرنری کونسل رولز، 1985 کے قاعدہ 15 کے ذیلی اصول (3) کے ساتھ پڑھا گیا، ویٹرنری کونسل آف انڈیا میں 11 ممبران کا انتخاب 08.06.2024 کو عمل میں آیا۔
یہ انتخاب ای ووٹنگ پورٹل (https://evotevci.dahd.gov.in ) کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا جسے خاص طور پر محکمہ کے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے اس مقصد کے لیے تیار کیا تھا۔ ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے ارکان کے لیے ووٹنگ 08.06.2024 کو ہوئی تھی۔
36,000 سے زیادہ رجسٹرڈ ویٹرنری پریکٹیشنرز نے پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور انہوں نے صارف دوست پورٹل تیار کرنے اور بغیر کسی پریشانی کے زیادہ سے زیادہ ووٹ دہندگان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مویشی پالن اور ڈیری کے محکمے کی پہل قدمی کو سراہا ہے ۔
مویشی پالن اور ڈیری کا محکمہ کونسل میں گیارہ اراکین کے انتخاب کے لیے تین برسوں میں ایک مرتبہ انتخابات منعقد کراتا ہے۔ کونسل میں نامز اراکین بھی شامل ہوتے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7259
(Release ID: 2023660)
Visitor Counter : 66