وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے تعلیم کے شعبے میں معیاری تبدیلیوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 07 JUN 2024 8:51AM by PIB Delhi

کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں بہتری پر خوشی کا اظہارکیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تعلیم کے شعبے میں معیاری تبدیلیوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نےکیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں بہتری پر بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کیوایس کوئک کوئریلی سیمنڈس لمیٹڈ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب نونزیؤ کوئک کوئریلی کو ،کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں مسلسل بہتری کے بارے میں جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نےسوشل میڈیا  X پر پوسٹ کیا؛

’’پچھلی دہائی کے دوران، ہم نے تعلیم کے شعبے میں معیاری تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی ۔ ایسا کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے طلباء، فیکلٹی اور اداروں کو ان کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ اس ضمن میں، ہم تحقیق اور جدت کو فروغ دینے کے لیے اور بھی زیادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔‘‘

*************

ش ح ۔ش م۔ج ا

U. No.7227



(Release ID: 2023350) Visitor Counter : 42