کانکنی کی وزارت

کانکنی کی وزارت نے سنٹرل ٹی بی ڈویژن، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ساتھ 2025 تک ملک میں تپ دق کے خاتمے کی غرض سے مشترکہ کارروائی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 05 JUN 2024 5:45PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے سنٹرل ٹی بی ڈویژن نے آج نئی دہلی میں تپ دق کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر کانکنی کی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری محترمہ فریدہ ایم نائک اورصحت و خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند کے اقتصادی مشیر ڈاکٹر کے کے ترپاٹھی نے دونوں وزارتوں کے حکام کی موجودگی میں  نے دستخط کیے۔کانکنی وزارت کے  تمام علاقائی دفاتر، سی پی ایس ای اور ملحق/ماتحت دفاتر ورچوئل طورپر اس پروگرام میں شامل ہوئے۔یہ مفاہمت نامہ 2025 تک ہندوستان میں تپ دق (ٹی بی)کو ختم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بین وزارتی تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BA98.jpg

اس شراکت داری کا مقصدقومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت ویبنار اور دیگر بیداری-تعمیری پہلوں جیسے تعاون کرنے والے علاقائی کام کاج کے لیے سی پی ایس ای ، ملحق دفاتر، ماتحت دفاتر اور کانکنی کی وزارت کی خود مختار اِکائیوں کو شامل کرنا ہے۔ یہ پہل زمینی سطح پر ٹی بی کے خاتمے کے لیے مخصوص مہموں کے تناظر میں پی ایس یو کے اسپتالوں اور صحت مراکز کے صحت عملے کی صلاحیت سازی میں بھی مدد کرے گی۔

****

ش ح۔ج ق۔ن ع

U:7182



(Release ID: 2022911) Visitor Counter : 29