وزارت دفاع
وزارت دفاع نے ہندوستان بھر میں 1,128 برانچوں میں اَسپرش (ایس پی اے آر ایس ایچ)سروس سینٹر کھولنے کے لیے چار بینکوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
05 JUN 2024 4:40PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے ڈیفنس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ (ڈی اے ڈی) نے نئی دہلی میں بینک آف انڈیا، کینرا بینک، سینٹرل بینک آف انڈیا اور اُتکرش سمال فائنانس بینک کے ساتھ مفاہمت نامے(ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، تاکہ ملک بھر میں ان چار بینکوں کی 1128 شاخوں میں اَسپرش[پنشن انتظامیہ(رکشا)] سروس سینٹر کے طور پر انہیں شامل کیا جاسکے۔ مفاہمت نامے پنشن یافتگان کو آخری میل تک کنکٹی ویٹی فراہم کریں گے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں، جہاں ان کے پاس اسپرش پر لاگ ان کرنے کے لیے تکنیکی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
یہ سروس سینٹراَسپرش کے پنشن یافتگان کے لیے ایک انٹرفیس بن جائیں گے، جو انہیں اپنے پروفائل کو اپ ڈیٹ کرنے، شکایات درج کرانے، ڈیجیٹل سالانہ شناخت ، ڈاٹا تصدیق کے علاوہ ماہانہ پنشن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک موثر ذریعہ فراہم کریں گے۔ان مراکز تک رسائی مفت فراہم کی جائے گی، جس کے لیے جزوی سروس خرچ ڈی اے ڈی کے ذریعے برداشت کیا جائے گا۔
ان مفاہمت ناموں کے ساتھ اَسپرش خدمات اب ملک بھر میں کل 15 بینکوں کی 26,000 سے زیادہ شاخوں میں دستیاب ہوں گی۔ یہ ڈی اے ڈی کے 199 وقف خدمات مراکز اور ملک بھر میں 3.75 لاکھ سے زیادہ کامن سروس سینٹر کے علاوہ ہے۔
اَسپرش وزارت دفاع کا ایک اقدام ہے، جس کا مقصد دفاعی پنشن یافتگان کو جامع حل فراہم کرنا ہے۔ یہ دفاعی پنشن کے نظم میں ایک بنیادی تبدیلی ہے ،کیونکہ یہ کارکردگی، جوابدہی اور شفافیت لانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
****
ش ح۔ج ق۔ن ع
U:7178
(Release ID: 2022875)
Visitor Counter : 68