وزارتِ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے راشٹریہ ای-پستکالیہ کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک تیار کرنے  کی خاطر اعلیٰ تعلیم کےمحکمہ کے نیشنل بک ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 03 JUN 2024 5:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے وزارت تعلیم  کےمحکمہ اسکول ایجوکیش نےآج نئی دہلی میں تعلیم کی وزارت کے اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کی  نگرانی میں نیشنل بک ٹرسٹ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تاکہ ڈیجیٹل لائبریری پلیٹ فارم  راشٹریہ  ای-پستکالیہ  کے لئے ایک ادارہ جاتی فریم ورک تیارکیا جا سکے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری، جناب کے سنجے مورتی؛محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی  (ڈی او ایس ای اینڈ ایل)کے سکریٹری  جناب سنجے کمار، جوائنٹ سکریٹری، محترمہ ارچنا شرما اوستھی اور وزارت کے سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جناب کے سنجے مورتی نے اپنے خطاب میں بچوں کی زندگی میں غیر درسی  کتابوں کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ یہ مستقبل میں ان کے مطالعہ کے نظم و ضبط کا انتخاب کرنے میں ان کی مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے نیشنل بک ٹرسٹ پر بھی زور دیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ممبران کو اچھی کتابیں لکھنے کے لیے مدعو کریں جو راشٹریہ ای-پستکالیہ میں شامل کی جا سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سنجے کمار نے کتابیں پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قارئین کے جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر، راشٹریہ ای-پستکالیہ چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گا، جس سے کتابیں ان کے لیے زیادہ قابل رسائی ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی ریاستوں کے لیے لائبریری کی ’آخری میل‘ موجودگی کا مسئلہ راشٹریہ ای-پستکالیہ سے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے متن کی افزائش سے متعلق کمیٹی کے کردار پر بھی زور دیا جو راشٹریہ ای-پستکالیہ کے پلیٹ فارم میں شامل کی جانے والی کتابوں کے بارے میں فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے 2-3 سالوں میں 100 سے زائد زبانوں میں 10000 سے زیادہ کتابیں  دستیاب ہوں گی۔

محترمہ اوستھی نے راشٹریہ ای-پستکالیہ میں غیر تعلیمی عنوانات کی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انگریزی سمیت 23 زبانوں میں 1000 سے زیادہ کتابیں پہلے ہی ای-پستکالیہ میں شامل کی جا چکی ہیں۔

اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل لائبریری، راشٹریہ ای-پستکالیہ انگریزی کے علاوہ 22 سےزیادہ زبانوں میں  40 سے زیادہ نامور ناشر کے ذریعہ شائع کردہ 1,000 سے زیادہ غیرتدریسی کتابیں بچوں اور نوجوانوں کو پیش کرکے ہندوستانی بچوں اور نوجوانوں میں پڑھنے کی زندگی بھر کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔  اس کا مقصد جغرافیہ، زبانوں، انواع اور سطحوں پر معیاری کتابوں کی دستیابی کو آسان بنانا اور ملک میں بچوں اور نوعمروں کے لیے ڈیوائس-ایگنوسٹک رسائی فراہم کرنا ہے۔این ای پی2020 کے مطابق 3-8، 8-11، 11-14، اور 14-18 سال کی عمر کے قارئین کے لیے کتابوں کو عمر کے چار گروپوں کے ذریعے درجہ بندی کی جائے گی۔

راشٹریہ ای-پستکالیہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوگی۔ راشٹریہ ای-پستکالیہ کی دیگر نمایاں خصوصیات میں متعدد اصناف میں کتابوں کی دستیابی شامل ہوگی، جیسے ایڈونچر اور اسرار، مزاح، ادب اور افسانہ، کلاسیکی، غیر افسانوی اوراپنی  مددآپ، تاریخ، سوانح حیات، مزاحیہ، تصویری کتابیں، سائنس، شاعری، وغیرہ۔ مزید، کتابیں ثقافتی بیداری، حب الوطنی، اور ہمدردی کو فروغ دیں گی جس کا مقصد وسودھیو کٹمبکم کو محسوس کرنا ہے۔

 

راشٹریہ ای-پستکالیہ پروجیکٹ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور ہر ایک کے لیے ایک جامع ماحول پیدا کرنے میں ایک بڑا قدم ہوگا۔ اس طرح کتابیں کسی بھی وقت اور کہیں بھی پڑھنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنے سے،ڈی او ایس ای ایل اور نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا، تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کرنے کا عہد کریں گے۔

مفاہمت نامے پر دستخط ایک تعاون پر مبنی کوشش کا آغاز کریں گے جو ملک کے نوجوانوں میں پڑھنے کی صحت مند عادات کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں معیاری غیر تعلیمی متن کی دستیابی کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

’’بھارتی نوجوانوں میں پڑھنے کی عادات کو دوبارہ دریافت کرنا‘‘ کے عنوان پر ایک پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ہندوستانی اشاعتی دنیا کے ماہرین نے اپنے بصیرت افروز خیالات سامعین کے ساتھ مشترک کیے جن میں وزارت تعلیم کے افسران، اسکول کے پرنسپل، پبلشرز، اسکالرز، میڈیا کے ارکان  اور دیگر  لوگ شامل تھے۔

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.7145



(Release ID: 2022626) Visitor Counter : 48