وزارت دفاع

ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں80 واں اسٹاف کورس شروع


جنگ میں مشترکہ کارروائی اور انضمام کے لیے افواج کے درمیان باہمی تال میل کو فروغ  دینے کے لیے نصاب

Posted On: 03 JUN 2024 3:09PM by PIB Delhi

ویلنگٹن، تمل ناڈو میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج(ڈی ایس ایس سی) میں آج 80ویں اسٹاف کورس کا آغاز ہوا۔ یہ کورس ہندوستان کی بری  فوج، بحریہ اور فضائیہ کے درمیانی کیریئر کے افسروں کو تربیت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ ماہر اسٹاف افسران اور مستقبل کے فوجی لیڈر بن سکیں اور افسران کو مربوط سہ فریقی خدمات کے ماحول میں مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے ضروری علم اور مہارت سے لیس کریں۔ کورس کے دوران، 480 طلباء افسران بشمول 26 دوست بیرون ممالک  کے 38 افسران 45 ہفتوں کے دورانیہ میں ہر سروس کے کام کاج اور حکمت عملی اور آپریشنل سطح پر جنگی فلسفے کی گہری سمجھ حاصل کریں گے۔

طلباء افسران سے اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ جنرل وریندر وتس، کمانڈنٹ،ڈی ایس ایس سی نے جنگ کی متحرک نوعیت اور کردار،وی یو سی اے  ورلڈ کی خصوصیات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج طلباء افسران کو مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔ انہوں نے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے درمیان ہم آہنگی اور انضمام کے اہم کردار پر زور دیا اور جدید جنگ میں بغیر کسی رکاوٹ کے تعاون کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی ہر شاخ کی منفردصلاحیتوں کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

کمانڈنٹ نے طلباء افسران کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اورجغرافیائی  و سیاسی مسائل کے بارے میں مضبوط سمجھ پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی جو ہندوستان کے فوجی اور سیکورٹی کے منظر نامے کو متاثر کرتی ہے۔ یہ آگاہی انہیں باخبر فیصلے کرنے اور فوجی حکمت عملی  میں مؤثر طریقے سے حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار بنائے گی۔

اپنی نوعیت کی پہلے اقدام میں ،80 ویں اسٹاف کورس نے ہندوستان کی بری فوج، بحریہ، فضائیہ، اور دوست بیرون ممالک کے طالب علم افسران کے ایک منتخب گروپ کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ نصاب بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ نصاب جنگ میں مشترکہ کارروائی اور انضمام کے لیے ایک باہمی تعاون پر مبنی اور افواج کے درمیان تال میل کے طریقہ کار کو فروغ دے گا اور اپنے کیریئر کے اس ابتدائی مرحلے میں انٹر سروس افہام و تفہیم اور تعاون پر توجہ مرکوز کرے گا، اس طرح انھیں تھیٹر کمانڈز کے آنے والے دور میں راہنمائی کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC6RJZ.jpeg

 

****

 

ش ح۔م ع۔ج ا

U:7141

 



(Release ID: 2022613) Visitor Counter : 34