صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کے دوران انضباطی پروٹوکولس اورآگ سے بچاؤ کے اصولوں کی سختی سے تعمیل کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا
Posted On:
03 JUN 2024 4:26PM by PIB Delhi
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کسی بھی سہولیاتی مراکز میں مریضوں کی حفاظت اور بہبودجن میں آؤٹ پیشنٹ اور اندرونی مریض دونوں شامل ہیں ،عملے اور ملاقاتیوں کی بہت اہمیت ہے۔ حال ہی میں چند مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔یہ سب بجلی کے غیر معیاری رکھ رکھاؤاور /یا ایئر کنڈیشنر اور دیگر آلات کے استعمال کی وجہ سے بجلی کی لائنوں کے اوورلوڈ کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ہیں۔
اسپتالوں میں آتشزدگی کے خطرات سے منسلک ممکنہ جوکھم کے پیش نظر، یہ ضروری ہے کہ آگ کو مؤثر طریقے سے روکنے، اس کا پتہ لگانے اور اس کا جواب دینے کے لیے سخت پروٹوکول اور اقدامات کیے جائیں۔ آگ لگنے کو روکنے سے بچاؤ کےایک مضبوط منصوبہ سازی اور آگ سے انخلاء اور حفاظتی مشقوں کا انعقاد نہ صرف انضباطی تقاضوں کی تعمیل کو یقینی بنائے گا بلکہ جان و مال کی حفاظت بھی کرے گا۔
اس لیے، کئی مواقع پر، مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مطلع کیا ہےکہ موجودہ موسم گرما کے مہینوں میں درجہ حرارت بڑھتا ہے اور اسپتالوں میں لگنے والی آگ بہت زیادہ خطرہ بن جاتی ہے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مستقل طور پر آگ کے خطرے کو روکنے کے لئے تشخیصی مشقیں کریں تاکہ ممکنہ حساس علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے۔
اس سلسلے میں تازہ ترین جائزہ میٹنگ 29 مئی 2024 کوہوئی تھی یہ میٹنگ پبلک ہیلتھ اینڈ پالیسی کے ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی مشترکہ صدارت میں منعقدہوئی تھی ۔ جس میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شرکت کی تھی ۔چیئرپرسن نے حال ہی میں دہلی میں ایک پرائیویٹ ہیلتھ سنٹر میں آتشزدگی کے المناک حادثے کی رپورٹ پر روشنی ڈالی۔
میٹنگ میں ریاستی محکمہ صحت کے 15 نمائندوں اور تقریباً 390 صحت کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیموں نے شرکت کی۔ بحث کے نتائج درج ذیل ہیں:
- آگ کی حفاظت کے اصولوں سے متعلق تمام صحت کی سہولیات کی سخت تعمیل اور وقتاً فوقتاً سخت تشخیص کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
- ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اداروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پی ڈبلیو ڈز اور مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بہتر تال میل کو یقینی بنائیں، تاکہ فائر سیفٹی این او سی بروقت حاصل کی جا سکے۔
- ’آگ سیفٹی کی روک تھام اور دیکھ بھال‘ پر ایک چیک لسٹ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کی گئی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ وہ تمام صحت کی سہولیات کو بھروائیں اور اس پر عمل درآمد کرائیں۔
- تمام ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریگولیٹری پروٹوکول کی سخت تعمیل کو یقینی بنانا ہے اور میکرو لیول اسیسمنٹس کا فیڈ بیک حاصل کرنے کے بعد فائر سیفٹی پر باقاعدہ فرضی مشقیں کی جائیں گی۔
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.7144
(Release ID: 2022608)
Visitor Counter : 77