صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

جناب اپوروا چندر، مرکزی صحت سکریٹری اور 77 ویں عالمی صحت اسمبلی کی کمیٹی اے کے چیئر نے اپنا اختتامی کلمات پیش کیا


گزشتہ 6 دنوں میں بھرپور بات چیت کے ساتھ سخت  ایجنڈا ایسے فیصلوں پر منتج ہوا جو عالمی صحت کے مستقبل کی تشکیل کریں گے: مرکزی صحت سکریٹری

"بین الاقوامی صحت کے ضوابط پر نظر ثانی ایکوئٹی اور یکجہتی کی چھتری تیار کرنے کی جانب مزید  ایک قدم ہے جو دنیا کو مستقبل کے وبائی خطرات سے بچانے میں مدد کرے گی"

"ہم نے اپنے مشترکہ مقصد کے لیے سخت محنت کی، ایسے حل تلاش کیے جو ہمارے ایجنڈے کو افہام و تفہیم کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھائے۔ "صحت سب کے لیے، صحت کے لیے سب" کے تھیم سے متاثر ہو کر، ہم نے ایک خاندان کے طور پر کام کیا، جسے ہم ہندوستان میں واسودھائیو کٹمبکم   یعنی دنیا ایک خاندان ہے،  کہتے ہیں "

Posted On: 02 JUN 2024 3:32PM by PIB Delhi

وزارت صحت و خاندانی بہبود کے سکریٹری اور  77ویں عالمی صحت اسمبلی کی کمیٹی اے کے سربراہ جناب اپوروا چندرا نے کل جنیوا میں مکمل اجلاس میں اختتامی کلمات  پیش کیے ۔ گزشتہ 6 دنوں کے دوران کمیٹی اے کے کام کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے، انہوں نے اسمبلی میں بھرپور گفتگو کے ساتھ ایجنڈے پر روشنی ڈالی جو ایسے فیصلوں پر منتج ہوا جو عالمی صحت کے مستقبل کو تشکیل دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00278TM.jpg

مرکزی صحت سکریٹری نے کہا کہ کمیٹی اے نے کام کے چودھویں جنرل پروگرام، 2025–2028 سے نمٹا، جو کہ  نئے مابعد کووڈ دور میں پہلا ہے، جس نے اگلے چار سالوں کے لیے صحت کا ایک مضبوط ایجنڈا ترتیب دیا۔ انہوں نے کہا "ہم نے اس کے وسائل اور پائیدار فنانسنگ پر بڑھتے ہوئے تشخیص شدہ تعاون اور ڈبلیو ایچ او کے سرمایہ کاری کے دور میں بحث کی، اس بات کو یقینی بنا یا کہ ہمارے پاس اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے ذرائع موجود ہیں۔ ہم نے ہنگامی حالات میں ڈبلیو ایچ او کے وسیع کام کی بھی تعریف کی اور صحت اور تکنیکی مسائل کے ایک بے مثال سیٹ پر غور کرنے کے لیے صبح سویرے سے دیر شام تک طویل بحثیں کیں" ۔

کمیٹی اے وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور رسپانس ایکارڈ اور بین الاقوامی صحت کے ضوابط میں ترمیم پر ورکنگ گروپ  بنانے کے لیے بین حکومتی مذاکراتی ادارے کی شاندار کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔ بین الاقوامی صحت کے ضوابط پر نظر ثانی کے ساتھ، ایک ناقابل یقین سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔  جناب اپوروا چندرا نے کہا کہ "یہ مساوات اور یکجہتی کی چھتری  تیار کرنے کی جانب مزید ایک قدم ہے جو دنیا کو مستقبل کے وبائی خطرات سے بچانے میں مدد کرے گا۔ یہ ہمارے بچوں اور پوتے پوتیوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J2GF.jpg

مختصر اسمبلی کے دوران زوردار اور تعمیری بات چیت، توسیعی شام کے سیشن، وسیع مشاورت اور ووٹوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی صحت سکریٹری نے کہا کہ "ہم نے اپنے مشترکہ مقصد کے لیے سخت محنت کی، ایسے حل تلاش کیے جو ہمارے ایجنڈے کو افہام و تفہیم کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھائے۔ "سب کے لیے صحت، صحت کے لیے سب " کے تھیم سے متاثر ہو کر، ہم نے ایک خاندان کے طور پر کام کیا، جسے ہم ہندوستان میں وسودھائیو کٹمبکم  یعنی دنیا ایک خاندان ہے، کہتے ہیں ۔

"مجموعی طور پر تقریباً 600 بیانات کے ساتھ، ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہو ئے، اور مستقبل کے لیے اپنا روڈ میپ ترتیب دیا۔ کمیٹی اے نے 9 قراردادوں اور 3 فیصلوں کی منظوری دی۔ تکنیکی معاملات سے متعلق 24 رپورٹ پر بھی غور کیا گیا اور نوٹ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046TIT.jpg

مرکزی سیکرٹری صحت نے معززین اور ڈبلیو ایچ او سیکرٹریٹ کا رکن ممالک کی توقعات پر پورا اترنے کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیان کا اختتام کیا۔ انھوں نے کہا "کمیٹی اےکے چیئر کے طور پر خدمات انجام دینا ایک اعزاز کی بات ہے۔ اس کردار کے لیے مجھے منتخب کرنے کے لیے اور آپ نے مجھ پر بطور چیئرمین جو اعتماد کیا اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں" ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7135



(Release ID: 2022543) Visitor Counter : 46