وزارت دفاع

میجر جنرل ہرش چھبر نے کالج آف ڈفینس مینجمنٹ، سکندر آباد کے کمانڈینٹ کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2024 9:32AM by PIB Delhi

میجر جنرل ہرش چھبر نے 31 مئی 2024 کو ،ریئر ایڈمیرل سنجے دت سے کالج آف ڈفینس مینجمنٹ، سکندرآباد  کے کمانڈینٹ کے عہدے کی ذمہ داری لی۔ نیشنل ڈفینس اکیڈمی کے سابق طالب علم، میجر جنرل ہرش چھبر کو دسمبر 1988 میں آرمی سروس کور میں شامل کیا گیا۔

میجر جنرل ہرش چھبر کے پاس پبلک پالیسی کے موضوع پر ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری ہے ، اس کے علاوہ ان کے پاس بزنس مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل کی ڈگریاں بھی ہیں۔ انہوں نے ٹیکنیکل اسٹاف آفیسرز کورس (ٹی ایس او سی)، ہائر ڈفینس مینجمنٹ کورس (ایچ ڈی ایم سی)، اور ایڈوانسڈ پروفیشنل پروگرام اِن پبلک ایڈمنسٹریشن  (اے پی پی پی اے) جیسے کورسز بھی کیے ہیں۔

میجر جنرل چھبر کے فوجی تجربات میں مشرقی، شمالی اور مغربی سیکٹرز میں مختلف اہم امور شامل ہیں جن میں پیرا اے ایس سی کمپنی کی کمان، ایک اے ایس سی بٹالین اور اے ایس سی ٹریننگ سینٹر شامل ہیں۔موصوف نے مشرقی سیکٹر میں بریگیڈیئر جنرل اسٹاف (اطلاعاتی نظام) اور شمالی سیکٹر میں میجر جنرل (آپریشنل لاجسٹکس) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آرمی سروس کور سینٹر میں انسٹرکٹر کے طور پر اور کالج آف ڈفینس مینجمنٹ میں ڈائرکٹنگ اسٹاف اور فائننشل مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کے ذریعہ تیار اور نافذ کردہ سافٹ ویئر ایپلی کیشنز متعدد اکائیوں میں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic(1)(2)DFD7.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic(2)(4)FT1N.jpeg

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7120



(Release ID: 2022410) Visitor Counter : 38