الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیكٹرانكس اور اطلاعاتی ٹیكنالوجی كی وزارت كی جانب سے ’ڈیجیٹل گورننس کے لیے یو آئی/یو ایكس کے ذریعے پاورنگ ٹرانسفارمیشن‘ پر ورکشاپ کا اہتمام


یہ ویب سائٹس/ایپس استعمال کرنے والوں کے تجربے کو بڑھانے کے لیے رہنما خطوط مرتب کرے گا

Posted On: 28 MAY 2024 5:25PM by PIB Delhi

الیكٹرانكس اور اطلاعاتی تیكنالوجی كی وزارت نے 28 مئی 2024 کوڈیجیٹل گورننس کے لیے یو آئی/یو ایكس کے ذریعے پاورنگ ٹرانسفارمیشنپر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس كا مقصد ویب سائٹس/پورٹل/ایپلی کیشنز کے استعمال كرنے کے صارف کے تجربے کو بڑھانے کی خاطر رہنما خطوط مرتب کیے جائیں۔

ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور صارف ایپلی کیشن کے ساتھ بے خلل اور وجدانی تعامل کی توقع کرتا ہے۔ "ڈیجیٹل گورننس کے لیے یو آئی/یو ایكس کے ذریعے پاورنگ ٹرانسفارمیشن" کے موضوع پر اس ورکشاپ کا مقصد اسی رُخ پر راستہ بنانا ہے۔ ورکشاپ حکومت، صنعت، ڈیزائنرز، ڈیولپرز اور دیگر متعلقہ پریکٹیشنروں کے اسٹیک ہولڈرز کو یكجا كرتا ہے جس كا مقصد عوام کو درپیش ڈیجیٹل خدمات کے لیے موثر یو ایكس /یو آئی کے قیام کے طریقوں اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

ورکشاپ میں وزارت خارجہ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت كے علاوہ کامن سروس سینٹروں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط  بھی كیے گئے۔

پروڈکٹ ڈیزائن میں وجدانی اور بصری طور پر صارف كے شاندار تجربے (یو ایكس) اور یوزر انٹرفیس (یو آئی) تیار کرنے میں بہترین طریقوں اور غیر معمولی قیادت اور لگن کو پہچاننے کے لیے جناب برہما کمار، جوائنٹ سکریٹری، وزارت خارجہ كو محترمہ والیری گائیکواڑ، انڈر سکریٹری، وزارت خارجہ كو برائے ای-مائیگریٹ؛ جناب جیش رنجن، اسپیشل چیف سکریٹری، آئی ٹی، تلنگانہ كو برائے ٹی- ایپ فولیو؛ جناب راجیو رنجن پرساد، سی جی ایم، ایس بی آءی یونو اور محترمہ سواتی شرما، جوائنٹ سکریٹری، ایم آر ڈی كو برائے لکھپتی دیدی کے لیے  تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

ورکشاپ کی صدارت جناب امت اگروال، سی ای او، یو آئی ڈی اے آئی اور ڈی جی، این آئی سی نے کی۔ ورکشاپ کے دوران، صنعت کے ساتھ ساتھ حکومت کے رہنماؤں کے درمیان مختلف پینل مباحثے کیے گئے۔ معروف مقررین نے مندرجہ ذیل موضوعات پر پینل ڈسکشن  کئے تھے۔

الف۔ یو ایكس کے بہترین طریقے

ب۔ حکومت کے ساتھ شہریوں کی مشغولیت میں یو آئی/یو ایكس کا کردار۔

ج۔ یو آئی/یو ایكس طریقوں کے لیے آلات اور تکنیک

د۔ سماجی ڈومین میں شہریوں کی خواہشات اور تجربات

یہ اجلاس ان کی غیر معمولی قیادت کے اعتراف میں کئے گئے۔

اس ورکشاپ میں گوگل، مائیکروسافٹ، میپ مائی انڈیا، ایس بی آئی، زوہو، سیمسنگ وغیرہ جیسی صنعتوں کے ذریعہ پیش کردہ اسٹال بھی شامل تھے۔

صنعت کے تمام رہنماؤں، سرکاری افسران نے ورکشاپ کو سراہا جو حکومتِ ہند کے ساتھ ویب سائٹس/ایپلی کیشنز پر یو آئی/یو ایكس کو بڑھانے کے رُخ پر کام کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

******

U.No:7075

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 2021986) Visitor Counter : 42


Read this release in: Odia , English , Hindi , Tamil , Telugu