مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ٹیلی مواصلات اور این ٹی پی آر آئی ٹی نے تقریباً 20 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 220سے زائد سنچار متروں کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا



'سنچار مترا' پلیٹ فارم طلباء کے لیے رضاکارانہ طور پر محکمہ کی مختلف شہریوں پر مرکوز خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیےہے

"سنچار مترا - تبدیلی کے ایجنٹ، حکومتی اقدامات اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے والے ہیں":

 ممبر (ٹی)، ڈی سی سی

Posted On: 28 MAY 2024 4:15PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انسٹی ٹیوٹ (این ٹی آئی پی آر آئی ٹی)، غازی آباد کے تعاون سے آج 28 مئی 2024 کو سنچار متروں کے لیے ایک بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ سنچار مترا پروگرام کے تحت، طلباء محکمہ کی مختلف شہریوں پر  مرکوز خدمات اور سائبر فراڈ کے خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرکے، ڈیجیٹل دنیا میں شہریوں کو ان کے محفوظ اور ہموار سفر کے حوالے سے بااختیار بنانے کے لیے رضاکار کے طور پر مصروف ہیں۔

A person sitting in a chairDescription automatically generated

محترمہ  مدھو اروڑہ، ممبر (ٹی) ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن، ورکشاپ کے دوران سنچار متروں سے خطاب کرتے ہوئے

 

سنچار مترا کا انتخاب ان نامور تعلیمی اداروں کے طلباء میں سے کیا گیا ہے جو 100 5جی یوز کیس لیبز میں رہائش پذیر ہیں۔ 250 سے زیادہ سنچارمترا، طلباء رضاکاروں کو پورے ہندوستان میں منتخب کیا گیا ہے۔

A screenshot of a video callDescription automatically generated

ورکشاپ میں 20سے زائد  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 220 سنچار متروں نے حصہ لیا

 

ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کی رکن (ٹی) محترمہ مدھو اروڑہ نے ورکشاپ کے افتتاح کے دوران سنچار متروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا، "آج کی ڈیجیٹل دنیا میں ٹیلی کمیونیکیشن ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ شہری آج کے ڈیجیٹل رجحانات اور پیشرفت سے واقف ہوں، اس طرح سنچار مترا بیداری بڑھانے اور شہریوں کو بااختیار بنانے کی ہماری کوششوں کا ایک قدم ہے۔

انہوں نے انہیں ہمارے معاشرے میں 'تبدیلی کا ایجنٹ' قرار دیا ، جس سے محکمہ کے اقدامات اور شہریوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ اقدامات خاص طور پر دور دراز علاقوں میں جہاں معلومات تک رسائی محدود ہے۔ محترمہ مدھو اروڑہ  نے دو طرفہ مواصلات کی اہمیت پر بات کی جس میں سنچار مترا پر ایک فیڈ بیک میکانزم کے طور پر توجہ مرکوز کی گئی، جس سے شہریوں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں قیمتی بصیرتیں محکمہ ٹیلی مواصلات تک پہنچائی گئیں تاکہ محکمہ کو بہتر حکمت عملی بنانے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے ان باتوں  پر زور دیا کہ وہ ٹیلی کام اور متعلقہ شعبوں میں مستقبل کے مواقع کو کھولنے کے لیے اس منفرد پلیٹ فارم کا استعمال کریں۔

انہوں نے قدرتی آفات کے وقت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سنچار مترا جیسے اختراعی حل کے ذریعہ محکمہ ٹیلی مواصلات کی کوششوں کی ستائش کی۔ ورکشاپ کے دوران 4 جی  اور 5جی مقامی اسٹیک بنانے کے سنگ میل کے ساتھ ہندوستان کی تکنیکی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

جناب دیب کمار چکرورتی، ڈائرکٹر جنرل، این ٹی آئی پی آر آئی ٹی نے شہریوں اور محکمہ ٹیلی مواصلات  کے درمیان مواصلاتی فرق کو ختم کرنے میں سنچارمترا کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے سب کے لیے سستی کنیکٹیویٹی فراہم کرنا، شکایات کا ازالہ، سائبر خطرات سے نمٹنا، شہریوں پر مرکوز محفوظ حل، کو ڈی او ٹی کے بنیادی فرائض کے طور پر شامل کیا۔ ڈی جی (این ٹی آئی پی آر آئی ٹی) نے سنچار مترا پروگرام کی توسیع پر قیمتی تجاویز  پیش کیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033TPS.png

این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب دیب کمار چکرورتی ورکشاپ کے دوران سنچارمتروں سے خطاب کرتے ہوئے

 

اس پروگرام میں سنچار متروں کے کردار کئی گنا ہوں گے: وہ ٹیلی کام سے متعلق مختلف شہریوں پر مبنی خدمات جیسے سنچار مترا، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے، مسائل  کی رپورٹنگ، فیڈ بیک اکٹھا کرنا اور فیلڈ دفاتر کے ساتھ ہم آہنگی اور سائبر فراڈ کے خطرات کے بارے میں آگاہی دینے میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

سنچر مترا کے لیے این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کی طرف سے منعقد کی گئی ورکشاپ نے ایک شمولیتی پروگرام کے طور پر کام کیا، جس سے رضاکاروں کی صلاحیت/فہم اور تاثیر میں اضافہ ہوا۔ ٹیلی کام کے مسائل کے بارے میں جامع آگاہی کے مقصد سے، مکالماتی ورکشاپ نے مواصلات کی مہارتوں پر توجہ مرکوز کی اور شہریوں پر مرکوز کلیدی خدمات کا جائزہ-کم-مظاہرہ فراہم کیا۔

 

پس منظر-سنچار دوست پروگرام

سنچار مترا یونیورسٹیوں سے شناخت کیے گئے طلباء ہیں جن کو 100 5جی یوز کیس لیبز سے نوازا گیا ہے۔ یہ 28 ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام 4 ریاستوں  کے تعلیمی اداروں میں پھیلا ہوا ہے۔

سنچارمترا پروگرام کا مقصد موبائل صارفین کی سیکورٹی کو بڑھانا ہے۔ تابکاری سے متعلق افسانوں پر وضاحت؛ محکمہ ٹیلی مواصلات کے اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور موبائل سے متعلقہ فراڈ کو روکنا ہے۔ جیسا کہ شہریوں کا تعاون محکمہ کی کوششوں کی افادیت کو بڑھاتا ہے، مختلف ریاستوں سے سنچار مترا کی شمولیت موبائل صارفین کی حفاظت کو بڑھانے، محکمہ ٹیلی مواصلات  کے اقدام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے محکمے کی کوششوں میں ایک قابل قدر اضافہ ہوگا۔

یہ پروگرام ٹیلی کام اور مواصلات کے مسائل کے تئیں باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دیتے ہوئے، محکمہ ٹیلی مواصلات  اور شہریوں کے درمیان ایک پل قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

 

سنچار مترا کے کردار:

وسیع شہری مرکز خدمات سے متعلق بیداری جیسے سنچار مترا پورٹل، ای ایم ایف بیداری کے لیے ترنگ سنچار پورٹل، مقامی نمبروں کے ساتھ بین الاقوامی نمبروں کی اطلاع دینے کے لیے ٹول فری نمبر، اسپام اور مشتبہ دھوکہ دہی کے مواصلات وغیرہ پر پیدا کی جائے گی۔

نچلی سطح پر ان کی مادری زبانوں میں وسیع تر رسائی اور آگاہی شہریوں کے ساتھ زیادہ متعلقہ اور موثر رابطہ قائم کرتی ہے، اس طرح پہل کے اثرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ وہ اس کے لیے کالجوں، غیر سرکاری اداروں ، گاؤں کی سطح کے کاروباریوں وغیرہ کے ساتھ رابطہ قائم کریں گے۔

  رپورٹنگ اور اضافہ- رضاکار شہریوں اور محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان ایک لنک کے طور پر کام کریں گے۔ وہ شہریوں کو جعلی موبائل کنکشن، گمشدہ آلات اور دیگر متعلقہ مسائل کی اطلاع دینے میں مدد کریں گے۔ رضاکار شہریوں کو سنچار مترا پورٹل پر جانے میں مدد کر سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ حکام تک معاملات بڑھا سکتے ہیں۔

فیلڈ دفاتر اور ریاستی پولیس کے ساتھ تال میل: رضاکار محکمہ کے فیلڈ دفاتر اور مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وہ معلومات کی تصدیق کرنے، ضروری دستاویزات فراہم کرنے، اور دھوکہ دہی یا غلط استعمال کے معاملات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے تعاون کی سہولت فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا اکٹھا کرنا اور بصیرتیں: رضاکار مقامی رجحانات اور موبائل سیکیورٹی سے متعلق چیلنجوں کے بارے میں قیمتی بصیرت جمع کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیٹا محکمے کو مختلف ریاستوں اور برادریوں کو درپیش مخصوص مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی حکمت عملیوں اور پالیسیوں کو تیار کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

فیڈ بیک میکانزم: رضاکار فیڈ بیک میکانزم کے طور پر کام کر سکتے ہیں، شہریوں کے خدشات، تجاویز اور تجربات کو محکمہ تک پہنچا سکتے ہیں۔ یہ جاری فیڈ بیک لوپ سنچار مترا پہل کو بہتر بنانے اور اسے ترقی پذیر ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں مدد دے سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7072

 

 

 

 

 

 



(Release ID: 2021985) Visitor Counter : 40