کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈبلیو آئی پی او معاہدہ، ہندوستان اور گلوبل ساؤتھ  کے لئے ایک بڑی جیت

Posted On: 26 MAY 2024 5:47PM by PIB Delhi

دانشورانہ املاک، جینٹک وسائل اور متعلقہ روایتی علوم سے متعلق ورلڈانٹلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن(ڈبلیو آئی پی او) معاہدہ گلوبل ساؤتھ اور ہندوستان کے لئے ایک بڑی حصولیابی ہے جو زبردست روایتی علوم اور دانائی کے ساتھ حیاتیاتی تنوع کا بڑا مرکز ہے۔

پہلی مرتبہ معشیتوں، معاشروں اور ثقافتوں کو مدد دینے والے علم اور دانائی کے نظام کو اب عالمی آئی پی سسٹم میں شامل کیا گیا ہے ، پہلی مرتبہ مقامی برادریوں اور ان کے جی آر اور اے ٹی کے ساتھ تعلق کو عالمی آئی پی برادری میں تسلیم کیا گیا ہے۔ حیاتیاتی تنوع کے مرکز اور روایتی علوم ودانائی فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت سے یہ ہندوستان کی بڑی کامیابیاں ہیں۔

اس معاہدے کے تحت نہ صرف یہ کہ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ہوگا بلکہ اس سے پٹنٹ سسٹم میں شفافیت آئے گی اور اختراع کو استحکام ملے گا۔

یہ معاہدہ ہندوستان اور گلوبل ساؤتھ کے لئے بھی ایک بڑی جیت ہے جو عرصہ دراز سے اس کا اہم حصہ رہا ہے۔ دودہائیوں تک مذاکرات اور اجتماعی مدد وتعاون سے یہ معاہدہ پایہ تکمیل کو پہنچا اور کثیر ملکی فورم پر 150 سے زیادہ ملکوں نے اس سے اتفاق کیا۔

زیادہ تر ترقی یافتہ ملکوں کے شمولیت کے ساتھ یہ معاہدہ آئی پی سسٹم کے اندر تنازعات کو ختم کرنے کی راہ ہموار کرے گا اور حیاتیاتی تنوع کو تحفظ دیا جاسکے گا۔

معاہدہ کی توثیق اور اس پر عملدرآمد کے لئے دستخط کرنے والے فریقوں کو لازمی بیسٹ ضابطوں کے تحت اصل ملک کے جینٹک وسائل کو ظاہر کرنا ہوگا۔ اس سے ہندوستان کے جی آر اور ٹی کے کومزید تحفظ حاصل ہوگا۔ اصل وعدوں کو ظاہر کرنے سے متعلق عالمی معیارات وضع کرکے یہ معاہدہ آئی پی سسٹم کے تحت ایک بے نظیر لائحہ عمل تیار کرے گا۔

فی الحال صرف 35 ممالک اظہار کی ذمہ داریاں رکھتے ہیں جن میں سے زیادہ تر لازمی نہیں ہیں اور مؤثر عملدرآمد کے لئے ان میں مناسب بندشوں یا ازالے کی گنجائش نہیں ہے۔

یہ معاہدہ اجتماعی ترقی کے سفر کا آغاز ہے اور پائیدار مستقبل کے وعدے کی پاسداری کا اشارہ ہے اور ہندوستان صدیوں سے اسی کا ز کا علمبردار رہا ہے۔

******

U.No:7044

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2021727) Visitor Counter : 43