بھارتی چناؤ کمیشن
اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقے نے تاریخ رقم کی، گزشتہ 35 سالوں میں سب سے زیادہ 51.35 فیصدٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا
2019 میں 19.16 فیصد کے مقابلے وادی میں تین پارلیمانی حلقوں میں ~ 50فیصد ووٹنگ
جموں و کشمیر میں امن و سلامتی کے ماحول میں صبح سے ووٹ ڈالنے کے لیےرائے دہندہ گان ووٹر قطار میں کھڑے ہیں
Posted On:
25 MAY 2024 7:57PM by PIB Delhi
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقے میں سری نگر اور بارہمولہ میں ریکارڈ ووٹر ٹرن آؤٹ کے بعد، اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ (پی سی) نے بھی ووٹر ٹرن آؤٹ کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے، اننت ناگ، پونچھ، کولگام اور اضلاع میں شام 5 بجے 51.35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار راجوری اور شوپیاں میں جزوی طور پر، 1989 کے بعد یعنی 35 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔
اس کے ساتھ، جاری عام انتخابات 2024 میں، وادی کے تینپارلیمانی حلقوں یعنی سری نگر (38.49فیصد)، بارہمولہ (59.1فیصد) اور اننت ناگ-راجوری (51.35فیصدشام 5 بجے تک) میں ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر، موجودہ عام انتخابات میں وادی کے تین پارلیمانی حلقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ ~ 50فیصد (شام 5 بجے اننت ناگ راجوری میں) رہاہے، جو کہ 2019 میں19.16فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جناب. راجیو کمار اور الیکشن کمشنروں ، جناب گیانیش کمار اورجناب سکھبیر سنگھ سندھو کی زیر قیادت الیکشن کمیشننے کہا کہ "جموں و کشمیر کے لوگوں نے، اننت ناگ راجوری پی سی پولنگ میں بھی، جمہوریت میںیقین ظاہر کیا ہے اور جھوٹ بولنے والوں کو غلط ثابت کیا ہے"۔
اننت ناگ-راجوری پی سی میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹروں کی قطار
اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ کے 2338 پولنگ اسٹیشنوں پر لائیو ویب کاسٹنگ کے ساتھ پولنگ ہوئی۔ پورے پارلیمانی حلقے میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جس میں پرجوش ووٹروں کی لمبی قطاریں اپنے ووٹ ڈالنے کے منتظر تھیں۔ پولنگ عملہ بشمول سیکورٹی اہلکاروں نے انتھک محنت کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کا پر سکون، پر امن اور تہوار کا ماحول ہو۔
ضلع راجوری، جموں و کشمیر کے قبائلی ووٹر گزشتہ انتخابات میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ
گزشتہ چند انتخابات میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ
پارلیمانی حلقہ/ سال
|
2019
|
2014
|
2009
|
2004
|
1999
|
1998
|
1996
|
1989
|
اننت ناگ
|
8.98فیصد
|
28.84فیصد
|
27.10فیصد
|
15.04فیصد
|
14.32فیصد
|
28.15فیصد
|
50.20فیصد
|
5.07فیصد
|
نوٹ: حد بندی کی مشق کی وجہ سے، موجودہ پارلیمانی حلقے کے لیے پچھلے انتخابات کے ووٹر ٹرن آؤٹ ڈیٹا کا براہ راست موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
اننت ناگ-راجوری سے لوک سبھا سیٹ کے لیے 2 خواتین سمیت کل 20 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن نے دہلی، جموں اور ادھم پور کے مختلف ریلیف کیمپوں میں مقیم کشمیری تارکین وطن ووٹروں کو بھی مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے یا پوسٹل بیلٹ کا استعمال کرنے کا اختیار دیا ہے۔ جموں میں 21، ادھم پور میں 1 اور دہلی میں 4 خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔
کشمیری مہاجر ووٹر وں کے لیے خصوصی پولنگ اسٹیشن ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع(
7035
(Release ID: 2021650)
Visitor Counter : 137